8 9

بھارت پاکستان کے ساتھ محدود جنگ چھیڑ سکتا ہے


لاہور (ویب ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان کو انٹیلی جنس موصول ہوئی ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ محدود جنگ چھیڑ سکتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد دہلی میں مسلمانوں پر جاری مظالم سے توجہ ہٹانہ چاہتا ہے۔ تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے گزشتہ روز کی نیوز بریفنگ میں بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے۔صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بریفنگ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوئی۔ ملاقات میں تمام عوامل کو زیر بحث لایا گیا ۔ ملاقات میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر تمام انٹیلی جنس موجود ہے۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کی ملاقات میں بھارتی جنگی تیاروں پر بریفنگ دی گئی تاہم آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔صابر شاکر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے بھی واضح پیغام دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی روک تھام کے لئے تمام آپشن موجود ہیں تاہم فیصلہ موجودہ حکومت کو کرنا ہے کہ حملہ کرنا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کی سوچ سے بہت زیادہ جواب دے گے۔یاد رہے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ سب کو 27 فروری کا دن مبارک ہو،27 فروری کا دن ہماری زندگی میں روشن باب ہے۔اپنے تمام شہدا کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عوام اور افواج پاکستان نے مشکل وقت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ گزشتہ سال 27 فروری کو جنگ دروازے پر دستک دے چکی تھی۔پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے جا الزام لگائے۔ پاکستان نے بھارت کو پلوامہ پر تحقیقات کی پیشکش کی۔پاکستان بھارت کے حملے کے لیے تیار تھا۔پاکستان نے دشمن کو اپنے حملے سے سرپرائز کر دیا۔ہم نے وطن کی سرحدوں کا دفاع اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔آج کے دن غازیوں کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میجر جنرل بابر افتخار نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us