نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو چین کے ساتھ کشیدگی مہنگی پڑی، لداخ پر جھڑپ کے دوران انڈین فوج کا کرنل اور دو فوجی جوان مارے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرحدی کشیدگی میں مسلسل اضافے کے پیش نظر اس وقت لداخ میں واقع ایک سرحدی چیک پوسٹ پردونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام مذاکرات کرکے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہے
ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انڈین فوجی رات گئے گلوان وادی میں ہونے والی ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گلوان وادی میں ایک کارروائی کے دوران ہونے والی پرتشدد جھڑپ میں بھارتی فوج کے
تین اہلکار جن میں ایک آفیسر بھی شامل تھا مارے گئے۔ اس وقت دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کشیدگی ختم کرنے کے لیے اجلاس میں شریک ہیں۔بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں انڈین اور غیر ملکی میڈیا کی جانب سے بھی جاری کی گئی ہیں۔