13 4

بھارت کی ایک اور سازش منظر عام پر آگئی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہر میدان میں ناکام و رسوا بھارت کی ایک اور سازش منظر عام پر آگئی۔ نریندر مودی نے بھارت کے اندرونی حالات اور کشمیر میں پیدا صورتحال سے عالمی برادری کی نظر ہٹانے کیلئے ایک اور گھناؤنی سازش تیار کر لی جس سے بھارتی مکاری کا پردہ چاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کو موسمی نقشہ جات کا حصہ ظاہر کر دیا۔ بھارتی میڈیا گیدڑ بھبکیاں مار رہا ہے کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اس نے پاکستان کو آزادکشمیر کی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا نے جذبات میں آ کر یہ

بھی کہہ دیا کہ آزادکشمیر اور اس کے ملحقہ علاقے بھارت کے ہیں، جبکہ ان علاقوں کے عوام بھارت کو مسترد کر چکےہیں اور پاکستان کا ساتھ دینے کیلئے مرمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ بھارتی موسمیاتی پیش گوئی کی خبروں میں بھی گلگت بلتستان اورمظفرآباد کو شامل کرلیا گیا۔بھارتی محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال جاری کرنا شروع کی جس میں گلگت بلتستان، مظفرآباد کو شمال مغربی ذیلی ڈویژن کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 2019 میں بھی آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کو نئے نقشوں میں اپنا ظاہر کیا تھا، پاکستان نے بھارت کے ان گمراہ کن اور من گھڑت نقشوں کو مسترد کردیا تھا۔ اب بھی بھارت کے اس اقدام پر ترجمان گلگت بلتستان

حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے گلگت بلتستان میں لفظ بھارت کو بدترین لفظ قرار دیا گیا ہے۔ فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ گلگت کے لوگوں نے73سال قبل مودی کی نسل کو بھگایا تھا۔ ہمارا بچہ بچہ ملکی دفاع کیلئے تیار ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ہماری پہلی اور آخری منزل پاکستان ہے۔نریندر مودی نے بھارت کے اندرونی حالات اور کشمیر میں پیدا صورتحال سے عالمی برادری کی نظر ہٹانے کیلئے ایک اور گھناؤنی سازش تیار کر لی جس سے بھارتی مکاری کا پردہ چاک ہوگیا.



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us