بھارت کے لداخ میں پل تعمیر کرنے کے مکروہ عزائم ب


ملتان(این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تحقیقاتی رپورٹیں دبانے کا رواج ہے تاہم موجودہ حکومت نے روایت بدل دی، چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی،بھارت نے جان بوجھ کر لداخ میں کنسٹریکشن کا آغاز کیا جس پر چین کو شدید تحفظات ہیں،بھارت یا کسی اور کو پسند ہو نہ ہو، سی پیک محفوظ اور گیم چینجر ہے، مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں نچلے طبقے کو ریلیف دیں گے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے

انہوںنے کہاکہ بھارت نے جان بوجھ کر لداخ میں کنسٹریکشن کا آغاز کیا جس پرچین کو شدید تحفظات ہیں،بھارت نے چالاکی سے لداخ میں کام کرنے کی کوشش کی لیکن پکڑا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت یا کسی اور کو پسند ہو نہ ہو، سی پیک محفوظ اور گیم چینجر ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جن کی وجہ سے عوام کو مہنگی چینی ملی، انھیں حساب دینا ہوگا،شوگر کمیشن رپورٹ معاملے پر

انصاف ہوگا، اس میں جو لوگ بھی ملوث ہیں ان کیخلاف ایف آئی اے حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت جس نے کمیشن کی رپورٹ کو دبایا نہیں بلکہ پبلک کیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی مالی مشکلات سب کے سامنے ہے ایکسپورٹ گری ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کو کم اور بجلی بلوں میں ریلیف دیا گیا، مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں نچلے طبقے کو ریلیف دیں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں تاہم جب تک صوبائی حکومتیں تعاون نہیں کریں گی پاکستانیوں کو لانا ممکن نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بہت سارے پاکستانیوں کے ویزے ختم ہو چکے ہیں، وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں، صوبائی حکومتوں کا تعاون درکار ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی آئین میں تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں جبکہ دوسری جانب بھارت میں مسلمان، سکھ، عیسائی اور دلت ہندوتوا پالیسی سے تنگ ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us