7

بہت سے لوگ عمران خان کی جگہ لینے کو تیا ر ہیں ، بڑا دعویٰ


اسلام آباد( آن لائن) تحریک انصاف میں متبادل وزیراعظم کے لئے لابنگ ہونا شروع ہو گئی ہے۔ بہت سے لوگ عمران خان کی جگہ لینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی تو حمایت کریں گے ،ملک میں فوری طور پر مڈٹرم الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما خواجہ اور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومتی کارکردگی سے غیر مطمئن کئی لوگوں سے ہم رابطے میں ہیں، اب حکومت کی توڑپھوڑ کا عمل شروع ہو چکا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں ایسے لوگ موجود ہیں جو وزیراعظم کی جگہ لینے کو تیار ہیں اور ان لوگوں نے اس کے لئے لابنگ کا سلسلہ بھی شروع کر لیا ہے۔انہوں

نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے اراکین اسمبلی بھی ان سے ناراض ہیں۔بعد ازاں مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ لوگ سلیکٹڈ فیصلے ہی کرتے ہیں۔ نواز شریف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک علاج کے لیے گئے جبکہ نواز شریف فی الحال سیاسی سرگرمیاں شروع نہیں کرنا چاہتے اور وہ ابھی ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اخترمینگل نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ اپنی پارٹی سے مشاورت کے بعد کیا اور ہمیں اخترمینگل کے اس فیصلے کا علم نہیں تھا۔ وزیر اعظم عمران خان 4 ووٹوں کی اکثریت سے وزیر اعظم بنے تھے اور اب انہیں قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا انتقامی رویہ کورونا سے بڑا مسئل ہے،پنے دورہ کراچی کے دوران وزیر اعلیٰ سے بھی ملنا گوارا نہیں کیا۔ وزیر اعظم کا رویہ جمہوری روایات کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کریں گے۔ مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ ملک میں مڈٹرم الیکشن ہی مسائل کا حل ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ نیب کی گرفتاریوں کا عمل غیر قانونی ہے، وزیر اعظم نیب کے ذریعے حزب اختلاف سے انتقام لے رہے ہیں اور حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے مرضی کے کام کرا رہی ہے۔ شہباز شریف کے خلاف بھی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ لوگ سلیکٹڈ فیصلے ہی کرتے ہیں، سلیکٹڈ لاک ڈاؤن ملک کو بھاری پڑے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us