7 7

بہیمانہ حملے میں زندہ بچ جانے کے بعد ایک صحتمند بچے کو جنم دیا


نئی دہلی(نیوز ڈیسک) شمال مشرقی دہلی کے کروال نگرمیں 30 سالہ شبانہ پروین کے لئے یہ بات ایک معجزے سے کم نہیں تھی جب انہوں نے ایک پرتشدد ہجوم کے بہیمانہ حملے میں زندہ بچ جانے کے بعد ایک صحتمند بچے کو جنم دیا۔ پروین، ان کے شوہر، دو بچے اور ساس گھر کے اندر سو رہے تھے کہ جب ایک ہجوم ان کے گھر میں گھس گیا۔ پروین کی ساس نشیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ مشتعل ہجوم نے گھر میں گھس کر میرے بیٹے کو زدوکوب کیا۔ ان میں سے کچھ نے تو میری بہو کے پیٹ پر لاتیںبھی ماریں۔ جب میں اس کی حفاظت کے لئے آئی تو انہوں نے مجھے بھی پیٹا۔ ہمارا خیال تھا کہ اس رات ہم زندہ نہیں رہیں گے۔ لیکن خدا کے فضل سے ہم کسی طرح فسادیوں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہجوم نے ان کا گھر کو نذرآتش کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پروین کو قریبی ہسپتال لے گئے لیکن وہاں کے ڈاکٹروں نے ہمیں الہند ہسپتال جانے کے لئے کہا جہاں انہوں نے بچے کو جنم دیا۔ اپنا گھر بار اور سازوسامان کھو نے کے باوجود، اس خاندان نے صدمے کو برداشت کیا ہے اور اب وہ ”معجزاتی بچے”کی پیدائش سے خوش ہیں۔ نشیمہ نے کہا کہ ان کو اس بات کا کوئی پتہ نہیں کہ پروین کو ہسپتال سے فارغ کرنے کے بعد ہم کہاں جائیں گے۔شمال مشرقی دہلی میں شہریت کے ترمیم کے قانون پر ہونے والے تشدد میں مشتعل ہجوم نے مکانات، دکانیں، گاڑیاں، پٹرول پمپ نذر آتش کئے اور مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ جھڑپوں سے بنیادی طور پر متاثرہ علاقوں میں جعفرآباد، موج پور، بابر پور، یامونا وہار، بھجن پورہ، چاند باغ اور شیو وہار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک ان فسادات میں 39 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us