1 41

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کانام تبدیل کرکے کیارکھا جا رہاہے چونکا دینے والی خبر


کراچی(آئی این پی ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ این ایف سی کے علاوہ بھی سندھ کے لیے رقم مل رہی ہے،وزیر اعلی سندھ کو وزیر اعظم عمران خان کے استقبال کے لیے ائر پورٹ آنا چاہیے تھا، ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام ضرور تبدیل کریں گے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی وزیر

اعظم نے ائرپورٹ پر اپنے استقبال کے لیے کبھی خط نہیں لکھا لیکن اخلاقی طور پر وزیر اعلی اور گورنر استقبال کے لیے جاتے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ باغ ابن قاسم پر بہت سے لوگوں کی نظریں لگی ہوئی ہیں جو اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اس لیے بار بار اس کی حالت بگاڑ دی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نے باغ ابن قاسم میں پودا لگایا ہے پارک کا افتتاح نہیں کیا جب کہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو فائدہ پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وزیر اعظم نے کب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا کہا ہے تاہم ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام ضرور تبدیل کریں گے۔اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ پاکستان میں بغیر رشوت کے کاروبار کرنا مشکل ہے، سرکاری افسران کے علاوہ تاجر بھی کرپشن میں ملوث ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران برآمدات میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں ہوا ہے جب کہ درآمدات میں 60 فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی اچھے آئیڈیے پر عمل کرتے ہیں اور اگر صنعتکار اپنے آئیڈیاز شیئر کریں گے تو اس پر بھی عمل کیا جائے گا۔ تاجر ٹیکس بچانے اور قوانین سے روگردانی کے لیے رشوت دیتے ہیں جب کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہمارے ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us