work 1 582

بے نظیر بھٹو کے قتل کاملزم وفاقی وزیر کیسے بن گیا


اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کے ملزم کو وزیر بنانا قتل کے ملزم کو تحفظ دینے کے مترادف ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ اعجاز شاہ پرویز

مشرف کے دور میں سیاسی انجینئرنگ میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنی ایک ای میل میں واضح لکھا تھا کہ اگر مجھے قتل کیا گیا تو اس کی تفتیش اعجاز شاہ سے ضرور کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی عمران حکومت پرویز مشرف کی حکومت کا تسلسل ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے اعجاز شاہ کی تقرری کو نیشنل ایکشن پلان کی نفی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے سہولت کار کو وزیر بنانا نیشنل ایکشن پلان کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ جعلی انتخابات کے ذریعے اعجاز شاہ کو ممبر قومی اسمبلی بنوانا پارلیمنٹ کی بے توقیری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا پنڈی میں ٹرائل اور اعجاز شاہ کی تقرری ایک ہی پیغام ہے کہ پیپلزپارٹی کی دشمنی میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے بھی اعجاز شاہ کی بطور وزیر تقرری اس بات کی نشاندہی ہے کہ پی ٹی آئی کو جس مقصد کے لئے اقتدار میں لایا گیا تھا وہ مقصد پورے ہو رہے ہیں۔ عالمی سطح کی لیڈر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کے ملزم کو آج وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی بجائے عمران خان نے پہلے ایوان میں پہنچایا اب وفاقی وزیر بنا دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us