تاجی کھوکھر

تاجی کھوکھر ، انتقال کیسے اور کس حال میں ہوا ؟ جانیں


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی کی مشہور ترین شخصیت امتیاز علی کھوکھر عرف ” تاجی کھوکھر “ طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تاجی کھوکھر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرکے چچا اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کے چھوٹے بھائی تھے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تاجی کھوکھر طاقتور شخصیت سمجھے جاتے تھے تاہم انہیں 4 اکتوبر 2018 سے انسداد دہشتگردی کے چوتھےشیڈول پر رکھا گیا تھا ۔انسداد دہشت گردی ایکٹ کے

مطابق چوتھے شیڈول پر رکھے گئے افراد متعلقہ پولیس کو اطلاع دیے بغیر اپنے اپنے ضلع کو نہیں چھوڑ سکتے اور انہیں پولیس کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے پڑتے ہیں۔ اس کے علاوہ چوتھے شیڈول پر رکھے گئے کسی فرد کے پاس اسلحہ لائسنس نہیں ہونا چاہیے، اگر اسلحہ لائسنس پہلے سے جاری کیا گیا تھا تو اسے منسوخ سمجھا جائے گا اور اسلحہ قریبی پولیس اسٹیشن میں جمع کرایا جائے

گا، اگر ایسا نہ ہوا تو اسلحہ ضبط کیا جائے گا اور اس طرح کا اسلحہ رکھنے والوں کو سزا مل سکتی ہے۔قانون کے مطابق ایسے افراد کو پاسپورٹ بھی جاری نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے دہشت گردی کی نگرانی کی فہرست میں شامل 25 افراد کی فہرست میں تاجی کھوکھر اور اس کے بیٹے کے نام شامل رکھے ہوئے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us