تاریخ عمران خان کو کس طرح دیکھےگی، اعجاز اعوان


لاہور (ویب ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ سوچ کر افسو س ہوتا ہے کہ تاریخ عمران خان کو کس طرح دیکھے گی، کشمیر جو ہماری شہ رگ تھی، اس کو کاٹ دیا گیا، لیکن حکومت ڈپلومیسی اورسفارتکاری کی بانسری بجاتی رہی اور ہندوستان نے جو کرنا تھا وہ کر

گزرا۔سینئر تجزیہ کار اور صحافی انصار عباسی نے جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کا ایک تبصرے کا ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کا کہنا ہے کہ مجھے سوچ کر افسوس ہوتا ہے کہ تاریخ میں لوگ عمران خان کو، موجودہ حکومت کو اور موجودہ فیصلہ سازوں کو کس نظر سے دیکھیں گے؟ کہ یہ وہ لوگ ہیں، جن کی موجودگی میں کشمیر کو ہڑپ کر لیا گیا تھا۔پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کاٹ دی گئی تھی، اس کی حیثیت تبدیل کردی گئی تھی۔اسی طرح پاکستان کی موجودہ حیثیت کو بھی چیلنج کیا گیا، لیکن موجودہ حکومت صرف ڈپلومیسی کی بانسری بجاتے رہے، اور سفارتکاری کرتے رہ گئے، جبکہ ہندوستان نے

جو کرنا تھا وہ کر گزرا۔دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سفارتی وسیاسی محاذ پر پاکستان کی جاری مسلسل کوششوں کے سلسلے کوآگے بڑھاتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر جامع انداز میں آگاہ کیا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق 21 مئی کو اپنے خط میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے حال ہی میں بھارت کی طرف سے نئے

جاری ہونے والے ’’جموں وکشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر2020‘‘ اور ’’جموں وکشمیر گرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفکیٹ رولز2020‘‘ کی طرف ان کی توجہ مبذول کرائی اور زوردیا گیا کہ یہ غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قانون بالخصوص چوتھے جینیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔وزیر خارجہ نے کورونا عالمی وباء کے دوران استحصال پرمبنی بھارتی موقع پرستی کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ ہوجانے کے حقائق پرروشنی ڈالی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us