10 18

تحریک انصاف کے اہم ترین رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق


مردان (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختون خواہ اسمبلی عبدالسلام آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیاہے اور کہاہے کہ جلد صحت یاب ہو کر پھر سے عوام میں موجود ہوں گا یاد رہے کہ عبدالسلام آفریدی کے حلقہ نیابت منگا میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت ہوئی تھی اور وہ مسلسل اپنے علاقے میں موجود رہے تھے جس کے بعد اب ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، مجھے اس پر کوئی افسوس یا ندامت نہیں ہے ، مجھے حقلے کی عوام جنہوں نے منتخب کیا وہ لوگ تکلیف میں تھے ، مجھے میرے ضمیر نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ میں اس مشکل کے وقت میں اپنے حلقے کی عوام کو اکیلا چھوڑ دوں اور تنہائی اختیار کر لوں یا پھر کہیں روپوش ہو جاؤں ۔ان کا کہناتھا کہ میری زندگی اس قوم پر ہزار مرتبہ قربان ہو ، میں عمران خان کا سپاہی ہوں ، انشاءاللہ جلد صحت یاب ہو کر اپنے عوام کے درمیان موجود ہوں گا ،اپنے پاکستانی بھائیوں سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں حکومتی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں اور تعاون کریں ، کورونا کو پھیلانے سے روکیں اور گھروں کو محفوظ بنائیں۔ہم نے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ، کورونا کو شکست دینی ہے ، اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق برطانیہ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں ہر 10 میں سے ایک شخص کورونا کا شکار ہوچکا ہے جب کہ حالات کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں جان بوجھ کرکھانسنا بھی جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خود کو کورونا کا مریض ظاہر کرکے طبی عملے پرکھانسنے والےشخص کو 2 سال قید ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us