27 3

تحریک انصاف کے منشور کے تحت سول سروسز میں اصلاحات لانےکا وعدہ پورا کر دیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ”وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے تحت سول سروسز میں اصلاحات لانےکا وعدہ پورا کر دیا۔ افسر شاہی کے اندر جزا اور سزا کا نظام لانے کا قوم سے کیا ہوا عہد پایہ تکمیل تک پہنچاے۔جو پرفارم کر ے گا اس کو میرٹ کے تحت پروموٹ کریں گے اور مکمل سپورٹ دیں گے۔“انہوں نے کہا”ترقی کا معیار اب محنت،صلاحیت، عوامی خدمت اور عوام کے مسائل کے حل سے جوڑ دیا گیاہے۔ افسران کی ترقی اب ان کی کارکردگی اور عوامی ریلیف سے منسلک ہے۔وزیراعظم عمران خان عوام کے ریلیف کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر رہے ہیں۔افسران کو اب کارکردگی کی بنا پر ترقی ملے گی۔“فردوس عاشق کے مطابق ”سول سروسز میں اصلاحات نصف صدی سے مروجہ فرسودہ نظام میں تبدیلی اور پاکستان کے نئے روشن مستقبل کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔ترقی کے معیار بدلے گئے۔ نا اہلی کی حوصلہ شکنی اور اہلیت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ افراد کی خوشنودی یا کسی سیاسی خاندان کی خدمت گزاری ترقی کا معیار نہیں بنے گی۔“معاون خصوصی نے کہا”پروموشن میں جانے سے پہلے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔20سال سروس کا ایک بنچ مارک بنایا گیا ہے ،اس عرصہ کے بعد سرکاری ملازم کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا، مستعد سول سرونٹس ترقی پا سکیں گے۔سول سرونٹس ایکٹ 1973ءکے سیکشن 13کے تحت یہ تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔“



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us