بھارت

تحریک انصاف کے 23 اکائونٹس میں بھارت اور اسرائیل سے بھی پیسے آئے، تہلکہ خیز دعویٰ


لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 23 بینک اکانٹس میں بھارت اور اسرائیل سے بھی فنڈنگ آئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں نے بھی پی ٹی آئی کی فنڈنگ میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ کو لیز پر چلایا جا رہا ہے، لیز پر لیے گئے طیارے بھی ضبط ہو رہے ہیں۔اللہ کرے کبھی سلیکٹڈ کی بھی لیز کی طرح ضبط کی خبر آئے۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میںپینڈنگ پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کس فورم پر انصاف کی توقع کریں، ہمیں انصاف کی توقع نہیں ہے۔ الیکشن کے پورے نظام کو فیئر فری بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 2018 کے انتخابات کروانے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔آنے والا سال الیکشن کا سال ہے، الیکشن صاف شفاف ہوں گے۔ پروپیگنڈے پر بنائی گئی حکومت پروپیگنڈے سے چلائی جارہی ہے۔ حکومت کو چلانے والے بھی اس بات پر غور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم درخواست کررہے ہیں لوگوں پر ملک پر رحم کرو۔ حکومت چلانے والے پیچھے ہٹیں تو حکومت ایک ہفتہ نہیں چل سکتی۔ مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے ہمیں کبھی 5 روپے نہیں دیے۔معافی مریم اورنگزیب نہیں مانگیں گی، اب آپ کا وقت معافی مانگنے کا ہے۔ ہم نے فارن فنڈنگ پر جواب جمع

کرادیا ہے، آپ بھی جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازپنڈی کے کسی مقام سے کارکنوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس پہنچیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے لانگ مارچ پنڈی کی طرف کرنے کا کہا ہے فیصلہ نہیں کیا۔ لانگ مارچ کے مقام کا فیصلہ سب کی مشاورت سے ہوگا۔جب ہم نے جلسوں کا آغاز کیا تو کہتے تھے یہ جلسے نہیں کرسکتے۔ ہم نے جلسے کرکے دکھائے، عوام نے بھرپور پذیرائی کی۔ لانگ مارچ میں مریم نواز کی قیادت میں پورا پنجاب چلے گا۔ لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن ہے اسی طرح تحریک عدم اعتماد کا بھی آپشن ہے۔ ان میں اور ہم میں بہت فرق ہے، ہم سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ تھے۔ ہر قیمت پر پروپیگنڈے پر قائم حکومت گرائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
24 1
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
23 1
اڑھائی سال بعد نا قابلِ یقین انکشاف
22 1
پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی
21 1
دپیکا پڈوکون کیا دھندا کرتی تھیں
20 1
عوام کی جیبوں سے سالانہ کتنی بڑی رقم نکالی جائیگی
19 1
لیاقت جتوئی سمیت کئی رہنماؤں کا (ن)لیگ میں شمولیت کا امکان

تازہ ترین ویڈیو
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی

دلچسپ و عجیب
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us