2 38

تحفہ قبول کیجئے ٹرمپ کادوبارہ حکومت سنبھالنے والی مودی سرکار کو ایسا جھٹکا کہ پورے بھارت میں سناٹا چھا گیا


واشنگٹن ـ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلان کے عین مطابق بھارت سے ترجیحی تجارتی سہولت کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اور کل سے اس فیصلے کا اطلاق ہوجائے گا۔ معروف روزنامے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے بھارت کو ڈیوٹی فری برآمدات کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ا مریکہ نے بھارت کے لیے

’جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پروگرام‘ دے رکھا تھا جس کے تحت بھارت کو ڈیوٹی فری سامان امریکہ بھیجنے کی سہولت حاصل تھی۔ اس پروگرام سے بھارت ہی کو یک طرفہ فائدہ پہنچ رہا تھا اور وہ سالانہ اربوں ڈالر کی مصنوعات امریکہ برآمد کر رہا تھا۔ صرف 2017ءمیں ہی اس نے امریکہ کو 5ارب 70کروڑ ڈالر کی برآمدات کی تھیں۔رپورٹ کے مطابق کل بھارت کو میسر یہ سہولت ختم ہو جائے گی جس کے بعد اسے بھی امریکہ تجارتی سامان بھیجنے کے لیے باقی ممالک کے لیے عائد شرائط پوری کرنی ہوں گی اور پورا ٹیکس دینا پڑے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”امریکہ نے بھارت کو تجارت میں جو رعایات دے رکھی تھیں، ہم بھارت سے بھی ویسی ہی رعایات چاہتے ہیں، لیکن بھارت کی طرف سے کبھی امریکہ کو یقین دہانی نہیں کرائی گئی کہ وہ بھی تجارت کے حوالے سے ہمارے ساتھ برابری کا سلوک کرے گا اور ہماری اشیاءکو اپنی مارکیٹ تک اسی طرح رسائی دے گا جیسے ہم اس کی مصنوعات کو دے رہے ہیں۔ چنانچہ ہم نے بھی بھارت کو دی گئی تجارتی رعایات ختم کر دی ہیں۔“ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے رواں سال مارچ میں بھارت کا یہ خاص درجہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے لیے حتمی تاریخ نہیں دی گئی تھی۔ اس وقت بھارت کے ساتھ تجارت میں امریکہ 26ارب 70
کروڑ ڈالر خسارے میں جا رہا ہے۔

http://ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us