24 9

تحقیقات کے دوران 674 افراد سے تفتیش


ریاض (ویب ڈیسک )سعودی عر ب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی(Nazaha) کے مطابق بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے دوران معلوم ہواہے کہ 379 ملین سعودی ریال کی انتظامی اور مالی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں ۔عرب میڈیا کے مطابق تحقیقات کے دوران 674 افراد سے تفتیش کی گئی جن میں سے 298 افراد کے

خلاف کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ان کے کیسز خصوصی عدالت کو بھیج دیئے گئے ہیں ۔ کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان پر رشوت ، غبن ، عوامی رقم کے ضیاع ، عہدے کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ 16 افراد میں سے آٹھ افراد کا تعلق فوج سے ہے جن میں ایک میجرجنرل ہیں جبکہ باقی ریٹائر ہو چکے ہیں ، ان پر2005 اور 2015میں رشوت خوری ، منی لانڈرنگ وزارت دفاع میں سرکاری معاہدوں کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ۔کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے علاوہ دو ججز ، دو میجر جنرل ، ایک بریگیڈیئر اور تین کرنل مبینہ طور پر طاقت کے غلط استعمال اور رشوت لینے کے سنگین الزامات لگا ئے گئے ہیں ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سعودی عرب نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بڑے شاپنگ مالز کو بند کردیا ہے،البتہ کھانے کی اشیاء کے اسٹور اور دواخانے کھلے رہیں گے۔سعودی حکام نے کیفے اور ریستورانوں میں کھانا دینے پر پابندی عاید کردی ہے لیکن کھانوں کی ڈلیوری خدمات جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔سعودی دارالحکومت الریاض ، ساحلی شہر جدہ اور مشرقی صوبہ کی میونسپلٹیوں نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے تمام تجارتی کمپلیکس اور شاپنگ مالوں کے اندر ہر طرح کی سرگرمیوں پر پابندی عاید کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس نئے حکم کے تحت ریستورانوں اور بچّوں کے کھیل کی جگہوں کو بھی بند کردیا گیا ہے مگرسپر مارکیٹیں اور دواخانے اس حکم سے مستثنا ہوں گے۔ان شہروں کی میونسپلٹیوں نے ریستورانوں اور کیفے خانوں کے اندر اور باہر کھانے اور پینے پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us