ترکی نے پاکستانیوں سمیت 30ممالک کیلئے اپنے ملک کے دروازے کھول دیئے


انقرہ (ویب ڈیسک )کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں کسی نہ کسی صورت میں لاک ڈاون جاری ہے تاہم کئی ممالک میں اس میں نرمی کی گئی توواپس کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہو گیاہے لیکن پاکستان کا دوست ملک ترکی اس کے خلاف جنگ میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے اور ایسے مشکل حالات میں دل بڑا کرتے ہوئے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی ہے۔نجی خبررساں ادارےکی رپورٹ کے

مطابق ترکی نے پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے پاکستان سمیت 30 دیگر ممالک سے کورونا وائرس سے محفوظ لوگوں کو آئندہ ہفتے سے علاج کی غرض سے ملک آنے کی اجاز ت دینے کا اعلان کر دیاہے۔ترکی کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے جس میں مریضوں کی حالت ، ملک میں داخلے ، ہسپتال میں علاج اور آئیسولیشن سے متعلق ضروری شرائط بھی وضع کر دی گئی ہیں۔جن ممالک کے شہروں کو اجازت دی گئی ہے ان میں پاکستان ، لیبیا ، عراق ، کرغرستان ، آذربائیجان ، جارجیا، ترکمانستان ، ازبکستان ،یونان، یوکرین ، روس ، الجیریا

، البانیا ، کوسووو، میکا ڈونیا ، ڈی جی بوتی ، بوسنیا ، رومانیہ ، سربیہ ، بلغاریہ ، سومالیہ ، کویت ، قطر ، بحرین ، اومان ،جرمنی ، برطانیہ ، مالڈووا ، نیدر لینڈ اور ترکش سائپرس شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہے کہ آرتھوپیڈکس اینڈ ٹراماٹولوجی ، جنرل سرجری ، پیڈیاٹرک سرجری ، یورولوجی ، آنکھوں کی بیماریوں ، دل کے امراض ، کارڈیو واسکولر سرجری ، سرجیکل آنکولوجی ، میڈیکل آنکولوجی ، آنکولوجی سرجری ، ریڈی ایشن آنکولوجی ، دماغ کی سرجری ، ہیماٹولوجی ، آرگن ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سے متعلق مریضوں کی علاج کیلئے درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ترکی کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات میں بتایاگیاہے کہ 20 مئی سے زیادہ سے زیادہ ایک مریض کے ساتھ دو افراد کو آنے کی اجازت ہو گی ،ترکی میں داخل ہوتے

ہی مریضوں اور ساتھ آنے والوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد صرف ان لوگوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی جن کے ٹیسٹ منفی آئیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us