33 8

تعلمی اداروں میں قبل از وقت تعطیلا ت کا اعلان


لاہور(نیوز ڈیسک ) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار کی جانب سے صوبے بھر کے تعلمی اداروں میں قبل از وقت تعطیلا ت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلمی اداروں میں تعطیلات وقت

سے پہلے دی جائیں گی ۔اعلانیہ میں بتایا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے۔ اس دورانئے میں بچوں کی فیس آدھی لی جائے گی جبکہ اساتذہ کو پوری تنخواہ دی جائے گی۔ یہ فیصلہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کی منظوری خود عثمان بزدار نے دی ہے۔ یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائر س کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سے پہلے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس پر آج سے عمل کیاجا رہا ہے۔پنجا ب کے علاوہ سندھ اور خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے بھی لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھاجس کے بعد اب ملک میں فوج طلب کر لی گئی ہے تا کہ عوام کو گھروں تک محدود رکھا جائے۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی تک پاکستان میں 892 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ 7 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہو چکے ہیں۔موجودہ صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 89 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 892 ہو گئی ہے جبکہ 5کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔اسی پر مزید بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ سخت اقدامات اسی لئے کئے جا رہے ہیں تا کہ ہماری عوام کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے۔ اس دورانئے میں بچوں کی فیس آدھی لی جائے گی جبکہ اساتذہ کو پوری تنخواہ دی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us