8 1

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ


لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی جانچنے کیلئے بالآخر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا سہارا لے لیا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب آفس نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی اور آن سپاٹ پرفارمنس پرکھنے کیلئے نئی ایپ متعارف کروائی ہے۔نئی ایپ کے ذریعے افسران کی کارکردگی کا جائزہ، اشیائے

ضروریہ کی پرائس چیکنگ، اراضی سینٹرز کے معائنے، لینڈ ریونیو کلیکشن اور پاکستان سیٹزن پورٹل پر موصول شکایات کی بنیاد پر لیا جائے گا۔اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری کا کہنا ہے کہ پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد لی جا رہی ہے، آفیسرز جتنی زیادہ معلومات ڈالیں گے اتنا ان کی کارکردگی کو جانچنا آسان ہوجائے گا۔اسسٹنٹ کمشنرز کے مطابق

اس ایپ سے عوام الناس کے مسائل مزید بہتر طریقے سے حل کرنے میں مدد ملے گی۔اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد محمد اکمل کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹ فیلڈ آپریشن سے متعلق ہے، جس کا مقصد عوام الناس کے مسائل کو سمجھنا اور ان کو حل کرنا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری کا کہنا ہے کہ ایپ میں موجود پرفارمنس انڈیکیٹرز کے ذریعے بہترین کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنرز کو ایوارڈ بھی دیا جائے گا،جبکہ آنیوالے دنوں میں ایپ کی مدد سے ہی کارکردگی کی بنیاد پر ٹرانسفر پوسٹنگ بھی کی جا سکے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us