32 3

تمام اسکول فوری کھولنے کا حکم


واشنگٹن (ویب ڈیسک) ملک بھر میں تمام اسکول فوری کھولنے کا حکم۔ صدر ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر فاؤچی کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں فوری طور پر تمام اسکول کھولنے کا حکم دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےتمام ریاستوں کے گورنرز کو اسکول کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب معمولات زندگی کو آہستہ آہستہ بحال ہو جانا چاہیئے۔ اسکول بند ہونے سے تعلیمی اور لاک ڈاؤن سے

معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور شہری بیروزگار ہو رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اسکول کھولنے اور معمولات زندگی کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان اس وقت کیا جب ایک روز قبل ہی کورونا وائرس کے انسداد کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے سربراہ اور متعدی بیماری کے ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے اسکول کھولنے یا معمولات زندگی بحال کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کرنے پر خبردار کیا تھا۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق ماہرین کی رائے کو مسترد

کردیا ہو، وہ ایسٹر پر ہی لاک ڈاؤن ختم کردینا چاہتے تھے جب کہ ملیریا کے لیے استعمال ہونے والی دوا کو کورونا وائرس کا علاج بتایا تھا اور مریضوں کو جراثیم کش ڈریپ لگانے کا مضحکہ خیز مشورہ بھی دیا تھا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار ہوگئی ہے جب کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 80 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us