18 14

تمام افواہوں کی تردید


لاہور(نیوز ڈیسک ) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنا خوف پھیلا دیا ہے کہ جس کے بعد عالمی سطح پر اس کے حوالے سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کی

وجہ سے 2 لاکھ 77 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 11 ہزار افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔اسی سلسلے میں کچھ دن سے سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ کورونا وائرس کو کسی انسانی لیبارٹری میں بنایا گیا ہے اور بعد میں ا سے انسانوں میں منتقل کیا گیا ہے۔لیکن اب ایک غیر ملکی تحقیقاتی جریدے نے رپورٹ شائع کرتے ہوئے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس ایک قدرتی چیز ہے، اسے انسان نہیں بنا سکتے۔بتایاگیا ہے کہ چین میں وبا پھیلنے کے بعد اس کے جینوم کاسیکونس دنیا بھر کے ماہرین کو بھیجے گئے تھے جس کے بعد تحقیق میں ثابت ہوا ہے کورونا وائرس قدرتی طور پر بنا ہے، اسے کوئی ا نسان نہیں بنا سکتا۔امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے ماہرین کی جانب سے یہ تحقیقاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے بعد ایسی تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کسی انسان نے نہیں بنایا۔یاد رہے کہ کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہو اہے جس کے بعدہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی تمام ممالک کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنے طور پر اس وبا سے بچنے کے اقدامات کرتے رہیں ۔دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوروناو ائرس کی ویکسین بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کامیابی سامنے نہیں آئی۔جبکہ دوسری جانب امریکہ ، چین اور جاپان کے ماہرین کی جانب سے جلد ویکسین تیار کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us