46

تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا مگر میرا ساتھ کسی نے نہیں دیا


چارسدہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں سے شکوہ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا مگر میرا ساتھ کسی نے نہیں دیا، جعلی الیکشن کراکر ناجائز حکومت بنائی گئی، عمران خان کی پشت پر امریکا اور یورپ کھڑا ہے،سیاست دان استقامت اور مضبوطی کے ساتھ آگے نہیں بڑھتے تو وہ قومی مجرم ہوں گے۔ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جعلی الیکشن کراکر ناجائز حکومت بنائی گئی، عمران خان کی پشت پر امریکا اور یورپ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہموجودہ حکومت خود کو شیرپکارتی رہی مگر جے یو آئی نے چوہا بنا دیا ہے، 70سال میں اتنے قرضے نہیں لیے گئے جتنے 18 مہینے میں لیے گئے، ملک کی معاشی صورتحال تباہ ہو چکی ہے اور نت نئے ٹیکسوں اور آسمان کو چھوتی مہنگائی نے عوام کو خود کشیوں پر مجبورکیا ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے قومی خزانے میں کچھ نہیں، ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے 25 لاکھ نوجوانوں کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا۔انہوں نے آزادی مارچ میں بڑی اپوزیشن جماعتوں کے روپے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا مگر میرا ساتھ کسی نے نہیں دیا، اپوزیشن جماعتوں نے اسلام آباد آزادی مارچ میں علامتی طور پر شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان استقامت اور مضبوطی کے ساتھ آگے نہیں بڑھتے تو وہ قومی مجرم ہوں گے۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھ پر کپتان کی حکومت ختم کرنے کی سازش کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں علی الاعلان کہتا ہوں کہ کپتان کی حکومت ختم کرکے دم لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خود کو شیر پکارتی ہے تاہم جے یو آئی نے اسے چوہا بنا دیا ہے۔امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اگر سیاستدان استقامت اور مضبوطی کے ساتھ آگے نہیں بڑھتے ہیں تو وہ قومی مجرم ہوں گے۔ انہوں ں ے دعویٰ کیا کہ جے یوآئی کے آزادی مارچ کی وجہ سے کپتان ڈمی حکمران بن چکے ہیں۔انہوں نے ارباب اقتدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب جے یو آئی قومی کی آواز بنی تو مجھ پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی گئی۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز کپتان اوران کی حکومت میں دم ہے تو مجھ پر غداری کا پرچہ کاٹیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جھکنے اور ڈرنے والے نہیں ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے انگریز سامراج کو اپنے سامنے جھکایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہیں تو جے یو آئی کے اکابرین کی بہادری کے حوالے سے اپنے سسرالیوں سے بھی پوچھ لیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us