لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سول سیکرٹریٹ لاہور کے ملازمین نے 20 فیصد تنخواہوں کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبے کے مطابق تنخواہیں نہ بڑھائیں گئیں تو وہ کام بند کردیں گے۔ اپنے مطالبے کی حمایت میں گزشتہ روز سیکرٹریٹ ملازمین نے سول سیکرٹریٹ میں بینر اور پلے کارڈ پکڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیااور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں کوئی بھی اضافہ نہیں کیا تھا۔جس کی وجہ آئی ایم ایف کادبائو بتائی جاتی رہی ،تاہم اب پے اینڈ پنشن کمیشن اس بارے میں طریق کار وضع کررہا ہے۔