19 2

تنخواہ دار طبقے کے گھر بنانے کے خواب کو پورا ، وزیراعظم عمران خان نے زبردست اعلان کر دیا


لاہور ( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا قطر کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے جس سے ہر سال ملک کو 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی اور آئندہ دس سالوں میں 3 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے سنگ بنیاد پر خوشی ہے، اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، والٹن ایئرپورٹ کوڈی نوٹیفائی کیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں

گرین بزنس ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے میں خوشی ہورہی ہے ملک پر مشکل وقت آتا ہے تو اس سے سوچنے کے لیے پرانی سوچ سے ہٹ کر کچھ کرنا ہوتا ہے دس سالوں میں جتنے قرضے چڑھے اور معاشی بد انتظامی ہوئی اس کی وجہ سے مالی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ گیا تھا اس کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور مہنگائی میں اضافہ ہوا، یہ ہمیں وراثت میں ملے تھے ہم نے اپنی آمدنی بڑھانی ہے اور اپنے خرچ کو کم کرنا ہے، آمدنی نہیں بڑھی تو نہ ہم اپنے خرچ پورے کرسکتے ہیں اور نہ ہی قرضوں کی قسطیں ادا کرسکتے ہیں ہمیں پاکستان کی دولت کو بڑھانا ہے تاکہ ہم قرضے واپس

کرنے کی قوت حاصل کرسکیں گرین بزنس ڈسٹرکٹ آمدنی کو بڑھانے میں مدد دے گا۔ اس کے پہلے مرحلے میں 1300 ارب روپے پیدا ہوں گے جس میں سے وفاقی حکومت کو ٹیکسز کی مد میں 250 ارب روپے ملیں گے جبکہ اس کے دوسرے مرحلے میں والٹن ایئرپورٹ کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا جس سے یہاں اونچی عمارتیں قائم ہوسکیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جدید شہر اوپر کی جانب جارہے ہیں، گلبرگ، فیروز پور روڈ وغیرہ معاشی حب بن سکتے ہیں اور یہاں اونچی عمارتیں بن سکیں گی۔ لاہور پھیل رہا ہے اور اس کو روکنے کے لیے اونچائی کی جانب جانا پڑے گا لاہور کے پھیلنے

سے پانی، سیوریج کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں، سارا سیوریج نیچے جارہا، سرد موسم میں جب راوی سکڑتا ہے تو وہ بالکل ایک نالے کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ والٹن ایئرپورٹ ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد جب یہ سارے کمرشلز اوپر جائیں گے تو اس سے تقریباً 6 ہزار ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے ایئرپورٹ شہر کے درمیان نہیں ہوتے، والٹن ایئرپورٹ کو علیحدہ جگہ دے دی گئی ہے چند لوگوں کو تحفظات ہیں کہ درخت کاٹے جائیں گے اور یہ منصوبے ماحول دوست نہیں ہوں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us