اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرپورہ کے علاقے میں غریب عورت کے بچے کو فیکٹری مالک نے 2ماہ کی تنخواہ مانگنے پر آہنی راڈ مار کر بچے کا بازو توڑ دیا ۔ بچے کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا ، زخمی بچے کی ماں نے ڈی آئی جی آپریشن اور ایس پی آپریشن سے ملزم کیخلاف کاروائی کرنے کی اپیل
بھی کی ہے ۔ غریب عورت کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دو ماہ میرے بچے کو پیسے نہیں دیئے گئے ، بچے کو تنخواہ مانگنے پر فیکٹری مالک نے راڈ مار کر اس کا بازو توڑ دیا ہے ۔ عورت نے روتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن اور ایس پی آپریشن
نے درخواست کی ہے کہ خدارا مجھے انصاف دلایا جائے ۔