12 7

تنہاء اپنی سیاسی پارٹی کے بل بوتے پر حکومت قائم کرنا چاہتا ہوں


کوالالمپور ( ویب ڈیس) ملائیشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ میری ابھی حکومت کی خوہش ہے لیکن میں تنہاء اپنی سیاسی پارٹی کے بل بوتے پر حکومت قائم کرنا چاہتا ہوں کسی بھی اتحادی کو اپنے ساتھ ملانا نہیں چاہتا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ملائشیا کے وزیر اعظم کےعہدے سے استعفی دینے والے مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ اگر ان کے پاس پارلیمنٹ کی حمایت ہو تو وہ پوری مدت کے لئے وزیراعظم کی حیثیت سے دوبارہ لوٹیں گے ۔ملائیشیا کے عبوری وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ ان کی حکومت کی خواہش ہے لیکن کسی سیاسی اتحاد کے بغیر ۔۔ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے اتحاد کے بغیر نئی حکومت بنانا چاہتے ہیں۔مہاتیر محمد نے نے اپنے استعفے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران پر عوام سے معافی بھی مانگی ۔دوسری طرفی ملائیشین رہنما انور ابراہیم کا دعویٰ ہے کہ حکمران اتحاد کی 3 سیاسی جماعتوں نے انہیں اپنا وزیر اعظم نامزد کیا ہے ۔واضح رہے کہ مہاتیر محمد نے کچھ عرصہ قبل ایک بلاگ تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جب بھی کوئی نئی سیاسی جماعت برسراقتدار آکر حکومت سنبھال لیتی ہے تو یہ ایک معجزہ ہی ہوگاکہ وہ راتوں رات اپنے تمام منصوبوں اور وعدوں کو عملی جامہ پہنا دے۔انہوں نے مزید لکھا تھا کہ جب دوسر ے بڑے اتحاد پاکتن ہڑپن( بی این) نے حکومت قائم کی، اسے متعدد چینلجوں کا سامنا کرنا پڑا اور کیسے حکومت نے ان چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کےلئے اقدامات کئے۔ عوام کو کسی بھی کام کیلئے رشوت دینے پر مجبور کردیا اور عوام کی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔اتحادی جماعتوں کی مدد سے وزیراعظم بننے والے مہاتیر محمد کو ڈیڑھ سال میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کا انہوں نے اپنے بلاگ میں ذکر بھی کیا۔ اب مہاتیر محمد بغیر کسی اتحاد کے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں کیونکہ پاکتن ہڑپن نامی اتحاد انکی اصلاحات کی راہ میں حائل تھا۔مہاتیر محمد اس سے قبل بھی وزیراعظم رہ چکے ہیں اور انکے وزارت اعظمیٰ کے دور میں ملائیشیا نے بے مثال ترقی کی اور انکی کوششوں سے ملائیشیا ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہونے لگا تھا لیکن اقتدار سے ہٹتے ہی دوبارہ کرپشن، اقرباء پروری کا دور شروع ہوگیا اور سابق وزیراعظم اور کئی وزراء کی کرپشن کے قصے زبان زدعام ہونے لگے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us