1

تھوڑے ہی عرصے میں پاکستان بھارت کا حصہ ہوگا اور بھارتی لوگ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کہیں بھی مکان خرید سکیں گے ، بھارت نے پاکستان کو سب سے خطرناک دھمکی دیدی


اسلام ا ٓباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تھوڑے ہی عرصے میں پاکستان بھارت کا حصہ ہوگا اور بھارتی لوگ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کہیں بھی مکان خرید سکیں گے ، بھارت نے پاکستان کو سب سے خطرناک دھمکی دیدی ۔۔ 2025میں پاکستان بھارت کا حصہ ہوگا اور بھارتی لوگ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کہیں بھی مکان خرید سکیں

گے ، بھارت نے پاکستان کو سب سے خطرناک دھمکی دیدی ۔۔بھارت کے معروف اخبار کے مطابق ہندوتنظیم راشٹریا سیلوگ سیکھوک سنگھ کے سینئر اندریش کہتے ہیں کہ 2025ء کے بعد پاکستان بھارت کا حصہ ہوگا اور آج کے بھارت کے لوگ کراچی ،لاہور ،راولپنڈی اور سیالکوٹ کہیں بھی مکان خرید سکیں گے ۔یقینایہ ایک دیوانے کا خواب ہے خواب دیکھنا جرم نہیں لیکن بعض خوابوں کی تعبیر بڑی بھیانک بھی ہوتی ہے جانے بھارت کس غلط فہمی کا شکار ہے ۔ابھی کل ہی تومنہ کی کھائی ہے ایک درخت اور ایک کوا بھارت کے غیض وغضب کا شکار ہوا او رجواب میں جو ہوا دنیا نے دیکھا پھر بھی شرم نہیں آتی لیکن شرم تو اُن کو آتی ہے جن میں شرم کے کچھ جراثیم ہوں ۔جو بے شرم ہوں وہ کیا جانے شرم کس بلا کا نام ہے۔ لیکن پاکستان کی عوام بھی کسی خوش فہمی میں نہ ر ہیں ایک فوج کب تک بیرونی سرحدوں پر دفاع کرسکے گی جب اندرونی سرحدوں پر چور اور ڈاکو عوامی نمائندوں کے روپ میں دست وگریباں ہوں ،خاندانی رشتوں کے خانوادے اور شہزادے تواپنی ذات کے حصار میں قید ہیں اس لیے کہ وہ تو پورا پاکستان لوٹ کر اُن ہی کے قدموں میں ڈھیر کر چکے ہیں جو خواب دیکھ رہے ہیں ۔عوامی نمائندے قومی قیادت کے دعویدار ضرور ہیں لیکن ان کو نہ تو عوام سے کوئی سروکار ہے نہ پاکستان کی عظمت اور وقار سے!! حکمران جماعت تبدیلی کے گیت گارہی ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کے

گرد بھی تو چلے ہوئے کارتوس ہیں ۔دوسری جماعتوں کے بگھوڑے چڑھتے سورج کے پجاری ہی تو ہیں اگر وہ عوام کے اسقدر ہمدرد ہوتے تو جن جماعتوں سے آئے ہیں وہاں رہ کر قوم اور وطن کی خدمت نہیں کی ۔اپوزیشن اگر دعویٰ کرتی ہے کہ عمران خان کی حکمرانی چند روز ہ ہے تو وہ جانتے ہیں کہ عمران خان کے گرد اُس کے حواری اُن ہی کی جماعتوں کے مداری ہیں وہ ان کی جماعتوں میں کیا کرتے تھے وہ بخوبی جانتے ہیں ۔عمران خان کے سب سے چہیتے وزیراعلیٰ نے جو کرتب دکھائے قوم نے کیا عمران خان نے بھی دیکھ لیے۔تنخواہوں اور مراعات میں ایک سو پچیس فیصد اضافے کیساتھ اراکین اسمبلی کیلئے تاحیات پیش بھی منظور کر لی جسے وہ عوامی نمائندے نہیں سرکار کے ملازم ہوں ۔جب وطن عزیز میں عوامی نمائندوں کی سوچ اپنی ذات کے گرد طواف کرے تو دشمن ملک کو خواب دیکھنے سے کون روک سکتا ہے ۔یہ ہی وہ عوامی نمائندے ہیں جو اسمبلیوں میں ایسے لڑتے ہیں جیسے اکھاڑے میں پہلوان لیکن پہلوان تو ملک اور خاندان کی عزت اور ناموس کیلئے کشتی لڑتے ہیں اور یہ ہمارے نمائندے اپنے خاندان اور شخصیت کی توہین کیلئے بعض معاویہ میں دست وگریبان ہوتے ہیں ۔اداروں کی توہین کرتے ہیں ان ہی کرتوتوں کو دیکھ کر اگر دشمن خواب دیکھتا ہے تو جرم نہیں کر تالیکن دشمن یہ بھی بخوبی جانتا ہے کہ بیرونی اور اندرونی سرحدوں پر دھرتی کے لال جنگ لڑتے ہیں وجود گرتے ہیں تو اُن کے جو غیرت ایمان سے سرفراز ہوں ۔خون دیتے ہیں تو وہ جواپنے دین اور وطن کے وقار اور عظمت کے امین ہوں ۔بھارت سرکار الیکشن لڑے لیکن ایسے خواب دیکھا کر نہ تو الیکشن جیتے جاتے ہیں او رنہ عوام کے دل اس لیے کہ دونوں ممالک کی عوام بخوبی جان چکی ہے کہ اُن کے لیڈر سیاست کھیلتے ہیں عوام اور وطن سے اُن کی کوئی محبت نہیں بلکہ وہ نہ تو محبت کی زبان جانتے ہیں اور نہ وطن سے محبت کرنے والوں کے قریب سے گزرتے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے سنجیدہ مزاج قوم اور وطن کے پرستار بخوبی جانتے ہیں کہ اگر سیاستدان سرحدوں پر ٹکراتے ہیں تو خون وطن اور قوم سے محبت کرنے والے عام ہموطنوں کا گرے گا ۔اس لیے آج عوام سیاستدانوں کو سنتے ہیں ، سن کر سوچتے ہیں اور سوچ کر اُن پر ہنستے ہیں اس لیے خود پرست عوامی نمائندے جان لیں کہ دونوں ممالک اپنی اپنی سرحدوں میں شاد وآباد رہیں گے اور اگربرباد ہوں گے تو وہ جونہ تو عوام کو سوچتے ہیں نہ قوم اور قومیت اور نہ ا پنے دیس کی عظمت اور وقار کو ، اس لیے برباد ی اُن کا مقدر ہے یہ لوگ آخر کا رسوا ہوں گے ایسے ہی جیسے آج کل سابق حکمران اور ان کے حواری!!پاکستان زندہ باد …افواجِ پاکستان تابندہ باد …پاکستانی عوام پائندہ



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us