رپورٹ

تہلکہ خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش


اسلام آباد(نیو زڈیسک)اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ ستی کے قتل کیس میں تفتیشی افسر نے کہا ہے کہ ملزمان اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے ہاتھوں بے گناہ شہری کی جان گئی۔وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں جج راجا جواد عباس نے اسامہ ستی قتل کیس کی سماعت کی، جہاں گرفتار پانچوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان کو میڈیا سے چھپاکر عقبی دروازے سے عدالت میں

لایا گیا، اس دوران سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات نظر آئے۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کی استدعا کی اور کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے ہاتھوں بے گناہ شہری کی جان گئی، جس پر جج نے پوچھا کہ کیا آپ نے ملزمان کا بیان قلمبند کر لیا ہے، اس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ تاحال ملزمان کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان قلمبند نہیں ہو سکا۔بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کرلی۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسامہ ستی کے والد ندیم ستی سے ٹیلی فونک

رابطہ کیا اور واقعہ کے انکوائری رپورٹ سے متعلق بات چیت کی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ دیکھ لیں، اگر آپ مطمئن ہیں تو اس رپورٹ کو آگے بھجوایا جائے گا۔وزیر داخلہ نے انہیں بتایا کہ وزیراعظم اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ اسامہ ستی کے والد جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں، حکومت پوری مدد کرے گی۔انہوں نے ندیم ستی سے کہا کہ اگر آپ نےہائیکورٹ کے جج سے انکوائری کروانی ہے تو میں آپ کے جواب کا منتظر ہوں،

آپ آگاہ کریں گے تو وزارت داخلہ کی طرف سے وزارت قانون کو خط لکھوں گا۔ٹیلی فونک گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے،اسامہ کا واقعہ بہت بڑا اور قابل مذمت ہے، حکومت آزادانہ اور مکمل تحقیقات کے ہمیشہ لیے تیار ہے کیونکہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ آپ اور آپ کا خاندان مطمئن ہو۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
24 1
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
23 1
اڑھائی سال بعد نا قابلِ یقین انکشاف
22 1
پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی
21 1
دپیکا پڈوکون کیا دھندا کرتی تھیں
20 1
عوام کی جیبوں سے سالانہ کتنی بڑی رقم نکالی جائیگی
19 1
لیاقت جتوئی سمیت کئی رہنماؤں کا (ن)لیگ میں شمولیت کا امکان

تازہ ترین ویڈیو
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی

دلچسپ و عجیب
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us