9 8

تیل کی عالمی قیمتیں گرنے کا پاکستان بھرپور فائدہ


اسلام آباد (ویب ڈیسک )معاشی ماہرین نے قراردیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تیل کی عالمی قیمتیں گرنے کا پاکستان بھرپور فائدہ اٹھاسکتا اور ہماری معیشت بھی بہتر ہو سکتی ہے جبکہ کرونا سے اب تک عالمی مارکیٹ کا کئی ہزار ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے ، دنیا کی 20فیصد معیشت متاثر ہوچکی ہے ،

اگر وائرس پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی معیشت 70فیصد متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ روزنامہ92نیو ز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معرو ف معاشی ماہر ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں مارکیٹس گر رہی ہیں سب سے زیادہ اثر تیل پر ہوا اور اسکی قیمت بہت نیچے آ گئی ہے ۔ پاکستان اس تمام صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ اگر ہم نے اس صورتحال کا ٹھیک طرح سے استعمال کیا تو ہماری معیشت بہترہوگی ۔ معروف معاشی ماہر ڈاکٹر شاہد حسن نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے عالمی مارکیٹ کا مزید کئی گنا زیادہ نقصان جبکہ ہمارے ملک کو اس صورتحال میں فائدہ ہو سکتا ہے تیل کی قیمت 35ڈالر فی بیرل تک آ گئی اور اگر اسکا فائدہ عوام تک پہنچا دیا گیا تو مہنگائی کی شرح 12.4فیصد سے کم ہوکر 6فیصد پر آ جائیگی ۔چونکہ چین کی ایکسپورٹس متاثر ہوئی ہیں ہم اس صورتحال میں اپنی ایکسپورٹس بڑھا سکتے ہیں۔ معروف تجزیہ کار ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا کہ کرونا پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی معیشت 70فیصد تک متاثر ہونیکا خدشہ ہے اور یہ وائرس ایک دو سال بعد بڑی تباہی پھیلائے گا۔ ابھی کرونا کی شروعات ہے ، چین میں تین ہزار سے زائد لوگ مرچکے جبکہ ایران اور اٹلی میں بھی تیزی سے اموات ہورہی ہیں، دنیا میں شدید ڈر اور خوف پایا جا رہا ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us