1

تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل نہ ہوسکا،کس چیز میں 6روپے 20اضافہ کر دیا ، حیرت انگیزانکشاف


اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر عوام سے ایک بار پھر ہاتھ کرگئی ، پٹرول 14روپے فی لیٹر سستا کرنے کی بجائے 7 روپے ہی سستا کیا جبکہ پٹرول پر عائد لیوی میں 6 روپے 20پیسے فی لیٹر اضافہ کردیاگیاہے ۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق 6 روپے 20پیسے فی لیٹر لیوی میں اضافے کے بعد یہ پٹرولیم لیوی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو سفارش حکومت کو کی گئی تھی وہ پٹرول کی قیمتوں میں 14روپے فی

لیٹر کمی سے متعلق تھی لیکن عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل نہ کیا گیا ۔7روپے پٹرول سستا کرکے 6روپے 20پیسے اس پر لیوی عائد کردی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ریونیو میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کی سفارش کی تھی اوراب یہ شرح 30روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جو اب تک پٹرولیم لیوی کی بلند ترین سطح ہے اورحکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ لیوی بڑھانے سے اسے 6ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے چونکہ حکومت کو ایف بی آر کے ریونیو کے حصول میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کرونا وائرس کی وجہ سے ریونیو کا ہدف حاصل نہیں کیاجاسکے گا تو لہذا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے حکومت متبادل طریقے سے ریونیو

اکٹھا کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق پٹرول کم کیاجاتا تو پاکستان میں اس وقت اس کی قیمت پچاس روپے فی لیٹر سے زیادہ نہ ہوتی مگر گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پٹرولیم لیوی بڑھا دی تھی اور جون کیلئے بھی پٹرولیم لیوی بڑھا دی تاکہ ٹیکس حاصل کیاجاسکے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us