4 21

جاوید میانداد نے اپنے پرانے ساتھی کرکٹر کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا


لاہور (ویب ڈیسک ) معروف صحافی سہیل وڑائچ نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست اور قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے اپنے پرانے ساتھی کرکٹر کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا – اپنے کالم میں سہیل وڑائچ نے لکھا کہ ’’یہ دونوں ایک ہی ٹیم میں تھے، یہ بھی شہرت کی انتہا پر تھا اور وہ بھی بہت چاہا جاتا تھا، یہ کرکٹ میں رنز کے پہاڑ بنا دیتا تھا اور وہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکےلائن لگا دیتا تھا۔یہ اتنا محنتی تھا کہ ڈٹ جاتا تو اکیلے ہی ٹیم کو جتوا دیتا اور وہ اتنا زور آور تھا کہ اپنی آئی پر آ جاتا تو مخالف ٹیم کے بڑ ے بڑے بلے بازوں کیلئے اسے کھیلنا مشکل ہو جاتا۔ اس کے چھکے نے بھارت کیخلاف ایسی کامیابی دلائی کہ تاریخ کا حصہ بن گیا، جبکہ اسکے یارکرز نے ورلڈ کپ میں جیتنے کی راہ ہموار کردی۔ دونوں بےمثال کھلاڑی تھے کوئی بھی کرگس نہ تھا، دونوں ہی اقبال کے شاہین نکلے، دونوں اب بھی اپنے اپنے سفر پر رواں ہیں، ایک درویش بن گیا اور گلیوں کا روڑ کوڑہ بن کے فقیروں کی خدمت کرتا ہے، یہ جاوید میانداد ہے اور وہ دوسرا ملک کا وزیراعظم بن

چکا۔ عمران خان اور میانداد دونوں کی کہانی ایک جیسی تھی، مگر دونوں کی زندگیوں نے مختلف اور متضاد موڑ لے لیے ہیں‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جاوید میانداد اور عمران خان کی دوستی اور تعلق اب بھی قائم ہے۔ عام تاثر تو یہ ہے کہ شاید کرکٹ کھیلنے کے زمانے میں ان کے درمیان کوئی تنائو یا کشمکش تھی، میانداد اس تاثر کی یکسر نفی کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ہم دونوں مل کر ٹیم کی حکمتِ عملی طے کرتے تھے۔ میانداد سیاست میں نہیں آئے لیکن عمران کو کئی بار مشورے دیے، ان سے مسلسل ملاقاتیں بھی کرتے رہے۔ میانداد نے بتایا کہ دھرنے کے دوران عمران خان کو قاتلانہ حملے میں مارنے کی سازش تیار کی گئی تھی، میں نے جاکر عمران خان کو متنبہ کر دیا اور یوں وہ اس حملے سے بچ گئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us