1

جاپان کا پاکستان کے بڑے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان


کراچی (ویب ڈیسک) جاپان کا کورنگی فش ہاربر میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاپان نے کورنگی فش ہاربر میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر سمندری امور علی زیدی سے جاپان کے سفیر ماتسودہ کونینوری کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں سمندری

امور میں پاکستان جاپان تعاون پر تفصیلی گفتگو جاپان کورنگی فش ہاربر میں آکشن ہال، بزنس پارک اور کولڈ سٹوریج کی تعمیر میں تعاون کرے گا، منصوبوں کی تکمیل سے سمندری مصنوعات کی برآمدات سے زرِمبادلہ میں اضافہ ہوگا. جاپانی تعاون سے پاکستانی سمندری مصنوعات کو عالمی معیار پر پورا اترنے میں بھی مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد جاپانی معاشی ماڈل قابلِ تقلید ہے۔ پاکستان کو بھی جاپان کی طرح اپنی افرادی قوت کی پر توجہ دے کر

آگے بڑھنا ہے. پاکستانی قوم ایک با صلاحیت قوم ہے. ہماری افرادی قوت کو بس تھوڑا نکھارنے کی ضرورت ہے۔ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ سَستی لیبر اور زرِ مبادلہ کی شرح برآمدی شعبے کیلئے خطے میں سب سے ذیادہ موزوں ہے۔ اگر صحیح مواقع فراہم کئے گئے تو پاکستانی دنیا کی سب قوموں کو پیچھے چھوڑ دینگے۔ علی زیدی نے پورٹ قاسم میں جاپانی ٹیکنالوجی کی صنعت کیلئے خصوصی زون کی تجویز بھی دی۔ شریکین نے جاپان کے تعاون سے مقامی مچھیروں کیلئے گہرے سمندر میں ماہی

گیری کا تربیتی ادارہ بنانے پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ جاپان نے پاکستانی افرادی قوت کیلئے دسمبر میں ویزہ رجیم کی یاداشت پر دستخط کئے تھے. پاکستانی، ماہی گیری اور سمندری امور سے متعلق شعبوں میں جاپان میں ملازمتوں سے استفادہ کر سکیں گے. علی زیدی نے پاکستانی سی فئیررز کی جاپانی شپنگ لائنز میں ملازمت میں آسانی پر بھی بات کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us