1

جاں بحق افراد کے لواحقین کو ابتدائی طور پر فی کس 10 لاکھ دینے کا اعلان


کراچی (این این آئی)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ماڈل کالونی میں گِر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارہ کے مقام کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ نے علاقہ مکینوں سے اس حادثے کی تفصیلات معلوم کیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ یہ نہایت افسوس ناک واقعہ ہے جس میں قیمتی انسانی جانیں

اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک بھی گورنر سندھ کے ہمراہ تھے۔ گورنر سندھ کو پی آئی اے کے سی ای او نے بتایا کہ پی آئی اے اسکا?ٹس نے امدادی کاموںمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملبہ سے تمام لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ دو افراد اس سانحہ میں محفوظ رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے جہاز گرنے کی جگہ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امدادی کاموں میں پاکستان آرمی اور رینجرز کے جوانوں، ایدھی، چھیپا، پاکستان بوائز اسکا?ٹس اور

ھلال احمر کی رضاکاروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی جانفشانی اور لگن سے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں کی شناخت کے لئے تمام جاں بحق افراد کے ڈی این اے سیمپل لے لئے گئے ہیں جبکہ ان کے رشتہ داروں کے ڈی این اے سے موازنہ کرکے جاں بحق افراد کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر جاں بحق افراد کے ورثا کو ابتدائی طور پر فی کس 10 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔ جبکہ انشورنس کی رقم اس کے علاوہ ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر لواحقین اور حادثہ سے متاثر ہونے والے گھروں کے مکینوں کو قصر ناز اور ایئر پورٹ ہوٹل میں ٹہرایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو رونا کے باعث پہلے ہی پریشانی کا شکار تھی اور اب اس حادثہ کے بعد پورے ملک

میں سوگ کی فضاء طاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور اس کی رپورٹ آنے پر حادثہ کی وجوہات اور اس کے عوامل کا پتہ لگایا جاسکے گا۔ گورنر سندھ نے میڈیا کے ذریعہ اپیل کی کہ حادثہ کی صرف مصدقہ خبریں چلائیں کیونکہ افواہوں اور قیاس آرائیوں سے لواحقین کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ وہ پہلے ہی صدمہ اور سوگ کی کیفیت میں ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us