34 1

جج صاحب کو چپکے سے گھر کیوں بھیج دیا گیا ؟ مریم نواز نے عمران اینڈ کمپنی کے پول کھول کر رکھ دیے نہ


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کو تو گھر بھیج دیا گیا مگر اس سے یہ نہیں پوچھا کہ نواز شریف کو سزا کس کے کہنے پر دی بلکہ نواز شریف کو ہی دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیدیا؟،نواز شریف کو گرفتار کر کےپیش کرنے کا حکم اسی مقدمے میں ہے جس میں خود سزا دینے والے جج ارشد نے نواز شریف کی نہ صرف بے گناہی دباؤ میں زبردستی فیصلہ دلوائے جانے کا اعتراف کیا ہے، جج صاحب کب کے گھر جا چکے ہیں مگر فیصلہ آج بھی جوں کا توں ہے،مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ سیاستدانوں کی طرح معزز ججز بھی دباؤ میں ہیں، ان کے فیصلے کہہ رہے ہیں کہ وہ دباؤ میں ہیں مگر کیا معزز جج حضرات کو

اس قسم کی عدلیہ دشمن حملوں کے سامنے دیوار نہیں بن جانا چاہیے؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ محترم چیف جسٹس صاحب یہ تکلیف دہ سفر کب تمام ہوگا، نظام انصاف کو اپنے مقام تک پہنچنے کے لئے کتنے بے گناہ قومی رہنماؤں اور آئین، قانون اور انصاف پر چلنے والے معزز ججوں کی قربانی چاہیے ہو گی۔اگر ایسا ہی ہے تو کیا یہ سلسلہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس قاضٗ فائز عیسیٰ پر رک جائے گا؟دباؤ اور جبر انتظار کرنے سے نہیں ڈٹ کر مزاحمت کرنے سے ختم ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جناب چیف جسٹس صاحب، کیا آپ اس بیرونی دباؤ کے بارے میں عوام کو کچھ بتائیں گے کہ کون انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے اور کس کے سامنے جج صاحبان بے بس ہیں؟۔اگر معزز جج صاحبان نے آج دباؤ کے خلاف سٹینڈ نہ لیا تو یہ سلسلہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس قاضی فائز

عیسیٰ تک نہیں رکے گا بلکہ ہر وہ جج جو آئین اور قانون پر چلے گا، اس ظلم و انتقام کی زد میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کو تو گھر بھیج دیا گیا مگر اس سے یہ نہیں پوچھا کہ نواز شریف کو سزا کس کے کہنے پر دی بلکہ نواز شریف کو ہی دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیدیا؟۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ تو یہ ہونا چاہیے تھاکہ جج کے اعتراف جرم کے بعد سزا کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟اگر سزا ہی قائم نہ رہتی ہو تو واپسی کیسی، گرفتاری کیوں؟۔انہوں نے کہا کہ بتاؤکسی ایک کا نام جس کیلئے ایجنسیز پر مشتمل جے آئی ٹی بنی ہو، جس کیلئے نیب ریفرنسز دائر کرنے کا حکم جاری ہوا ہو، جس کے لئے مانیٹرنگ ججز لگائے گئے ہوں جس نے بیٹی سمیت عدالتوں میں 150سے زائد پیشیاں بھگتی ہوں؟۔ انہوں نے کہا کہ جو قید کی کال کوٹھڑی میں جانے کیلئے اپنی سینتالیس سالہ رفیق حیات کو بستر مرگ پر چھوڑ کر اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے ناکردہ جرائم کی سزا کاٹنے وطن واپس آ گیا ہو اور قانون کے آگے پیش ہو گیا ہو، ایسے ہوتے ہیں مفرور ؟؟؟



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us