1

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ برطانیہ میں عمران خان کی جائیداد کی دستاویزات لے آئے‎


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں عمران خان کی 6 اور شہزاد اکبر کی 5 جائیدادیں ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست میں مزید دستاویزات جمع کرا دیں۔نجی ٹی جیو کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نیازی کے نام پر برطانیہ میں 6 اور شہزاد اکبر

کے نام پر 5 جائیدادیں ہیں اور یہ معلومات برطانوی لینڈ ریکارڈ کے سرچ انجن 192 ڈاٹ کام سے لی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے مطابق میرے اہلخا نہ کی جائیدادیں بھی اسی ویب سائٹ سے تلاش کی گئیں، جواب میں کہا گیا کہ شہزاد اکبر کے نام پر برطانیہ میں پانچ، ذوالفقار بخاری کے نام پر 7 جائیدادیں ہیں جب کہ عثمان ڈار اور فردوس عاشق اعوان کے نام پر بھی برطانیہ میں جائیدادیں ہیں، اس کے علاوہ جہانگیر ترین اور پرویز مشرف بھی برطانیہ میں جائیدادوں کے مالک ہیں۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ الزام نہیں لگاتا کہ حکومتی شخصیات نے جائیدادیں ناجائز ذرائع سے بنائیں، ایف بی آر تعین کرے کہ حکومتی شخصیات

نے کتنی قابل ٹیکس آمدن ظاہر کی، اسٹیٹ بنکا بھی تعین کرے کیا حکومتی شخصیات نے پیسہ جائز طریقے سے بیرون ملک بھیجا؟درخواست میں اثاثہ جات ریکوری یونٹ اور اس کے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دینے اور شہزاد اکبر اور اے آر یو کے ماہر انٹرنیشنل کریمنل لا ضیا المصطفی نسیم سے تمام تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق سماعت میں سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ ریفرنس میں کئی خامیاں ہیں، اگر ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہوا تو اسے خارج کر دیا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us