21

جسٹس گلزار احمد کے احکامات نے سندھ میں ہلچل مچا دی


کراچی(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے شہر سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سندھ میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کراچی کے بلدیاتی مسائل اور تجاوزات سمیت بل بورڈ گرنے کے واقعے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں میئر کراچی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، کمشنر کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔آپ لوگوں نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، سب سے زیادہ بل بورڈز رہائشی عمارتوں پر لگے ہیں۔ شارع فیصل پر عمارتیں دیکھیں بل بورڈ ہی بل بورڈ لگے ہیں ، وہاں لوگ کیسے جیتے ہوں گے۔ یہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اگر کسی کے پاس پیسے ہیں تو وہ سب کر لیتا ہے۔ عمارتوں پر اتنے بل بورڈز لگےہیں کہ

کھڑکیاں بند ہوگئی ہیں۔چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ یہاں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے، ہرآدمی خود مارشل لاء بنا بیٹھا ہے،یہاں لگتا ہے کہ سب مافیا بنے بیٹھے ہیں، سندھ حکومت کی رٹ کہاں پر ہے؟۔چفئ جسٹس نے مزید کہا کہ وزیروں کو دیکھو مسکراتے ہیں، بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں، وزیراعلیٰ صرف ہیلی کاپٹر پر چکر لگاتے ہیں۔ یہاں بچے گٹر کے پانی میں روز ڈوب کر مرتے ہیں، میری گاڑی کا پہیا بھی گٹر میں چلا گیا تھا۔ کون ذمہ دار ہے اسکا؟چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا ایسا لگتا ہے کراچی کے لوگوں کے ساتھ دشمنی ہے، سندھ حکومت کی بھی اس شہر سے دشمنی ہےاور لوکل باڈیزکی بھی دشمنی ہے۔سماعت کے موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں، اگر اختیارات نہیں تو گھر جاؤ، کیوں میئر بنے بیٹھے ہو۔چیف جسٹس نے نے میئر کراچی سے استفسار کیا کہ آپ کب جائیں گے ؟ جس پر وسیم اختر نےجواب میں کہا کہ 28 اگست کو

مدت ختم ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جاؤ بھائی اب جان چھوڑدو، مستقل کراچی کے میئرز نے شہر کو تباہ کر دیا ہے، کراچی کو بنانے والا کوئی نہیں ہے، کراچی سے ہر کوئی اپنے حصے کی بالٹی بھرررہا ہے۔جسٹس گلزار نے ریمارکس میں کہ کے الیکٹرک والے بھی یہاں مزے کر رہے ہیں، بجلی والوں نے باہر کا قرضہ کراچی سے نکالا ہے، چیف جسٹس نےسی ای او کے الیکٹرک کو فوری طلب کرلیا اور کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ کے الیکٹرک کی پوری انتظامیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، ہم حکم نامہ بھی جاری کریں گے۔کے الیکٹرک کے سی ای او کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ ایک چھوٹا سا آدمی کراچی کی بجلی بند کردیتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us