7 3

جعلی ڈیٹا فراہم کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف


لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں کورونا کے جعلی کیسز کا ڈیٹا فراہم کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اب تک ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی طرف سے کورونا ڈیش بورڈ پر جعلی ڈیٹا اپ لوڈ کیا گیا۔لاہور کے 8 ٹاؤنز کی ٹیموں کی طرف سے جعلی ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔ان ٹاؤنز میں راوی ٹاؤن،علامہ اقبال ٹاؤن،گلبرگ،عزیز بھٹی ٹاؤن، نشتر،شالامار اور واہگہ ٹاؤن شامل ہیں۔یہ جعلی ڈیٹا 23 اگست 2020 سے 31 اگست کے درمیان اپ لوڈ کیا گیا۔تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر عاقب نذیرکو

انکوئری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ سات دن کے اندر جعلی ڈیٹا اپ لوڈ کرنے والوں کا تعین کریں گے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 645 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 645 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 031 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہو گئی،اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 92 ہزار 044 مریض

صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362، پنجاب میں 98 ہزار 272 خیبرپختونخوا 37 ہزار 270، اسلام آباد میں 16 ہزار 086، بلوچستان میں 14 ہزار 138، آزاد کشمیر 2 ہزار 491 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 412 تعداد ہوگئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu