1 47

جموں کشمیر کا بھارت سے رشتہ ختم ہو جائے گا بھارتی سیاستدان نے مودی سرکار کو دو ٹوک بتا دیا


سرینگر(آئی این پی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دفعہ 370 ہٹایا گیا تو جموں وکشمیر کا بھارت سے رشتہ خود بہ خود ختم ہوجائیگا، بھارتی آئین کا یہ دفعہ جموں وکشمیر اور بھارت کے درمیان پل کا کام کرتا ہے، آپ نے ہمیں ہندوستان کے آئین کے تحت کوئی پوزیشن دی ہے ، اگر آپ آج اس پوزیشن کو ختم کرتے ہیں

تو ہمیں دوبارہ سوچنا پڑے گا کہ کیا ہم آپ کے ساتھ رہنا چاہیں گے۔ ارون جیٹلی صاحب کو یہ بات سمجھنی چاہیے۔ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ایک بیان پر اپنے ردعمل میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ دفعہ 370 جموں وکشمیر اور بھارت کے درمیان پل کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ‘جموں وکشمیر میں جو مین اسٹریم جماعتیں ہیں ان کو پتہ لگانا پڑے گا کہ ہم اگر الیکشن لڑیں گے تو کس قانون کے تحت ہم ہندوستان کا الیکشن لڑیں گے۔ کیونکہ ہندوستان کا آئین ہمارے جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کے ذریعے نافذ ہوتا ہے۔ دفعہ 370 جموں وکشمیر اور ہندوستان کے درمیان پل کا کام کرتا ہے۔ اگر آپ اسی پل کو توڑیں گے تو محبوبہ مفتی جو جموں وکشمیر کے آئین کی قسمیں کھاتی ہیں ، ہندوستان کے آئین کی قسم کھاتی ہے اور حلف اٹھاتی ہیں تو پھر ہم حلف کیسے اٹھائیں گے’۔ان کا مزید کہنا تھا ‘پھر آپ کو دوبارہ جموں وکشمیر اور ہندوستان کا رشتہ بنانا پڑے گا۔ وہ کن بنیادوں اور شرطوں پر بنے گا؟ پھر نئی شرطیں ہوں گی۔ پھر سے مذاکرات ہوں گے۔ کیا آپ اس کے لئے تیار ہیں۔ پھر ہم (بھارت سے )ملنا بھی چاہیں گے یا نہ ملنا بھی چاہیں گے’۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اپنے ایک بیان میں کہاتھا کہ جموں کشمیر میں غربت کی سب سے بڑی وجہ دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us