18

جنرل اسمبلی کے صدر نے عمران خان کو راستہ دکھا دیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کے تدارک کےلئے اپنا جائز کردار ادا کرے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں دیےگئے حق خودارادیت کا استعمال کرسکیں۔یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے منتخب صدر وولکن بوزکر

سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد سے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، کشمیری عوام کے انسانی حقوق کو منظم انداز میں سلب کرنے کی جاری کارروائیوں اور مقبوضہ وادی کا آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں کے بارے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے منتخب صدر کو کورونا کے سماجی و معاشی اثرات کو کم کرنے، جان بچانے، معاش کی حفاظت اور معیشت کو متحرک رکھنے پر توجہ دینے کے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نےیہ بھی بتایا کہ ان کی حکومت نے غریبوں اور مسکینوں کے لیے 8 ارب ڈالر مالیت کا ایک پیکج متعارف کرایا ہے جو ‘پاکستان کی تاریخ میں

سماجی تحفظ کی سب سے زیادہ رقم’ ہے۔انہوں نے عالمی قرض سے نجات کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور وبائی بیماری کے سماجی و معاشی اثرات پر قابو پانے کے لئے ترقی پذیر ممالک کو زیادہ سے زیادہ مالی اسپیس مہیا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔بیان میں کہا گیا کہ ‘وزیر اعظم نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے اور ترقی پذیر ممالک سے غیر قانونی مالی بہاؤ کا مقابلہ کرنے سے وابستہ اہمیت پر بھی روشنی ڈالی’۔زیر اعظم عمران خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے 75 ویں اجلاس میں ان امور کو ترجیح دی جائے گی جو دنیا بھر کی اربوں افراد کو متاثر کرتی ہیں۔واضح رہے کہ وولکن بوزکر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔اس سے قبل انہوں اپنے دورے کے دوران دفتر خارجہ میں پودا بھی لگایا تھا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کر رہا ہے، خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu