21 6

جن اداروں نے قانون پر عملدرآمد کرانا تھا وہی اس کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں، تحریری حکم نامہ جاری


اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریاستی اداروں کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کمرشل استعمال پر سوالات اٹھادیے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کا 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کا ہائوسنگ سوسائٹیز بنانا مفادات کے ٹکراؤ کی کلاسیکل مثال ہے، جن اداروں نے قانون کی عمل داری کو یقینا بنانا تھا وہی اس کی خلاف ورزی کے

مرتکب ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے سی ڈی اے بے بس ہے، ملک میں قانون پر عملداری کی یہ صورت حال ناقابل برداشت ہے، شہری ہاوسنگ سوسائٹیز کے ہاتھوں اپنے خون پسینے کی کمائی سے محروم ہو جاتے ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز مختلف ادارے بالواسطہ یا بلا واسطہ کمرشل بنیادوں پر چلا رہے ہیں، ریاستی اداروں،ڈیپارٹمنٹس کی اکثر ہاؤسنگ سوسائٹیز سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کی خلاف ورزی میں شروع کی گئیں۔عدالت نے سی ڈی اے سے ریاستی اداروں،ڈیپارٹمنٹس کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ اسلام آباد میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا؟، جو پراجیکٹس سی ڈی اے کی منظوری کے

بغیر شروع یا مکمل کئے گئے ان کی رپورٹ پیش کی جائے، وجوہات بیان کی جائیں سی ڈی اے نے آج تک غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا ؟۔عدالت نے تحریری حکم نامہ میں کہا کہ سی ڈی اے وضاحت دے کہ کھوکھا والوں کے خلاف تو ایکشن لے لیا مراعات یافتہ طبقہ کے خلاف کیوں نہیں لیا؟ تشویش ناک امر یہ ہے کہ سی ڈی اے نے مختلف اداروں،ڈیپارٹمنٹس کو غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے نام عوام کے ساتھ فراڈ کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے لیکن غیر مراعات یافتہ طبقے کے گھر گرانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کے 14 سو مربع میل کے ایریا میں زرو و شور سے یہ

غیرقانونی کام جاری ہے، حکومت اور ریگولیٹر قانون کو نظر انداز کرکے کسی نہ کسی طرح سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں، یہ عدالت ایک کیس میں واضح کر چکی ہے کہ جو کچھ غیر قانونی ہورہا ہے سی ڈی اے کا بورڈ،چئیرمین،ممبران سب ذمہ دار ہیں، سی ڈی اے بے بس اور جو کچھ غیر قانونی ہورہا ہے اس پر وفاقی حکومت مطمئن بیٹھی ہے، پاکستان نیوی آئین کی کس شق کے تحت کمرشل ہاؤسنگ سوسائٹی بنا سکتی ہے وکیل مطمئن نہ کر سکے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان نیول فارمز سے قانون کی خلاف ورزی کرکے کمرشل طرز پر ہاؤسنگ سوسائٹیز چلانے اور نیول فارمز کے کمرشل استعمال کے حوالے سے جواب طلب کرلیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us