جہانگیرترین اور خسرو بختیار عمران خان کیخلاف جال تیار کررہے ہیں‘بڑا دعویٰ


لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ جہانگیرترین اور خسرو بختیار عمران خان کیخلاف جال تیار کررہے ہیں،تحریک انصاف کا شیرازہ چند ماہ میں بکھرنے والا ہے،چینی سکینڈل منظر عام پر آنے بعد حکومتی لوگوں کی بڑی تعداد را ہ فرار تلاش

کررہی ہے۔ شیخ رشید کے ٹارزن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب تعلیم کے بجٹ پر 11ارب کا کٹ لگاکر کونسی ترجیحات کو فوکس کرنا ہے؟،آپ نے سال 2019-20کے بجٹ میں تعلیم کا تاریخی بجٹ مختص کرنے کا دعوی کیا،تعلیم کے تاریخ بجٹ سے کتنے نئے سکول بنائے ،کتنے بچوں کو لازمی تعلیم دی۔عثمان بزدار کی ناک کے نیچے پیف میں لاکھوں بوگس بچوں کے داخلے کیے گئے،مرادراس اور واصف عباسی نے بوگس داخلوں کے نام کروڑوں کی دیہاڑی لگالی،بزدار صاحب آپ صرف جدید پنجاب کو قدیم پنجاب بنانے کے لئے مسلط کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے گزشتہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ بھی عیاشیوں پر اڑادیا،گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے ایک بھی گلی تعمیر نہیں کی گئی،واٹس ایپ وزیراعلیٰ ریمورٹ کنٹرول

وزیراعظم کے اشاروں پر چلتے ہیں،اب عدالت نے بھی پنجاب حکومت کو وٹس ایپ پر چلنے والی حکومت قراردے دیا ہے،جعلی اور دھندلی زدہ تبدیلی کی حقیقت عوام کے سامنے عیاں ہورہی ہیں۔ڈرامے باز وزیراعظم اور خوشامدیوں کا ٹولہ جلد پکڑ میں آنے والا ہے۔ چینی مافیا اب سلطنت عمرانیہ کو بڑا جھٹکا لگانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔

FacebookTwitterPinterestLinkedInWhatsAppCopy Link


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان
اہم فیصلہ
4 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us