33 2

جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر اور ملوں پرکب چھاپہ مارا جائے گا


لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ تو مار لیا لیکن ہمیشہ کی طرح اسے کچھ نہیں ملا ،بتایا جائے اب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر اور ملوں پرکب چھاپہ مارا جائے گا ؟۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پرچھاپہ مارے جائیں تو پتہ چل جائے گا عوام کی روٹی ، چینی اور آٹا کہاں ہے،ہزار ارب کا قرضہ کہاں جا رہا ہے اس کابھی پتہ چلجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ، خسرو بختیار ،زمان پارک ، بنی گالہ پر چھاپہ مارا جائے تو پشاور میٹرو کے 150 ارب اور عمران صاحب کی لینڈ کروزر کہاں سے آئی اس کا بھی پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو جیلوں میں رکھ کر اٹھارہ ماہ میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت عدالت میں نہیں پیش کیا جا سکالیکن عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پر چھاپہ مارے توعوام کی لوٹی ہوئی رقم، آٹا ، چینی اور روٹی کا حساب مل جائے گا۔ موجودہ حکومت نے اٹھارہ ماہ میں روزگار ، کاروبار معیشت تباہ کر دی ،اپنی چوری ، نااہلی اور نالائقی سے نظر ہٹانے کے لئے سیاسی مخالفین کے گھروں پہ چھاپے مار ے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں 13 ہزار قرضہ اور پشاور میٹرو کے 150 ارب اپنی جیب میں ڈال لئے اور چھاپے سیاسی مخالفین کے دفتروں پر مارے جارہے ہیں،عمران مافیا نے عوام کا آٹا ، چینی اور روٹی چوری کر لی اور چھاپے سیاسی مخالفین کے گھروں پر مارے جارہے ہیں،عمران مافیا پورا کا پورا غیر قانونی فارن فنڈنگ سے بنا اور چھاپے اور جھوٹے مقدمے سیاسی مخالفین پر کرائے جارہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us