اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ کچھ لوگ میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے ہوئے مجھ پر الزام لگا رہے ہیں کہ میں نے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔جہانگیر ترین کا اپنے موقف میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن سے نہ میں نے کوئی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہ رکھتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد چینی بحران میں ملوث جہانگیر ترین کو ملک سے فرار قرار دیا جا رہا ہے اور ان کے ملک سے فرار ہونے کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دیا جا رہا ہے،
