جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا کونسا راز جانتے ہیں ؟حیرت انگیز انکشاف


کراچی (ٹی وی رپورٹ) ن لیگ کے سنیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین ان کے راز جانتا ہے اس لئے اسے باہر جانے دیا،جبکہ سنیئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم کو احساس ہوگیا ہے کہ قومی اسمبلی میں ان کی اکثریت خطرے میں ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان ان چیزوں کا کریڈٹ لیتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت نے پچھلے ایک سال میں مسئلہ کشمیر کا بیڑہ غرق کردیا،

کشمیر پر ہماری بڑی قربانیاں ہیں لیکن عمران خان نے اس پر سرینڈر کردیا، انہوں نے ہندوستان کو سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست کیلئے 184ووٹ دلوائے، حکومت کم ازکم کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی مدد توکرے، ہر جگہ مسلمانوں کا تحفظ ریاست مدینہ کی کمٹمنٹ تھی ہم کشمیری مسلمانوں کیلئے آوا ز نہیں اٹھارہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی اپنی انکوائری رپورٹ میں چینی مافیا کاسربراہ جہانگیر ترین کو قرار دیا گیا جسے انہوں نے بھگادیا، جہانگیر ترین ان کے راز جانتا ہے اس لئے اسے باہر جانے دیا، یہ جہانگیر ترین کی مخالفت کر کے دیکھیں وہ ان کے کپڑے اتار دے گا، چینی انکوائری رپورٹ کے مطابق حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کا شائع ہونا قانون کے تحت لازم تھا، ن لیگ نے 2017ء میں تمام کمیشنوں کی رپورٹ پبلک کرنے کیلئے قانون بنایا تھا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان پچھلے سات آٹھ سال سے ثبوتوں کی بات کررہے ہیں پیش کیوں نہیں کرتے، عمران خان باتوں کے بجائے قرضہ کمیشن کی رپورٹ پبلک کرے،

عمران خان کو سمجھ نہیں ہے لوگ جو بتاتے ہیں اس پر یقین کرلیتے ہیں، جو لوگ عمران خان کو یہ باتیں بتاتے ہیں جس دن اقتدار گیا وہ ان کا ٹیلیفون نہیں اٹھائیں گے۔عمران خان لوگوں کو پہچانیں اور منتخب لوگوں کو آگے لائیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر ہماری قرارداد پر تمام حکومتی اتحادیوں اور پی ٹی آئی کے ایک رکن کے بھی سائن ہیں۔پاکستان میں سب سے زیادہ نجکاری ن لیگ نے کی ہے، خسارے میں چلنے والے پبلک سیکٹر اداروں کی نجکاری کا بڑا حامی ہوں، ان اداروں کی نجکاری اس وقت کی جائے جب مارکیٹ ٹھیک ہو، ایوی ایشن انڈسٹری گھٹنوں کے بل گری ہوئی ہے، اس وقت پی آئی اے کی نجکاری یا اپنے ہوٹلزبیچنے جائیں گے تو کچھ نہیں ملے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us