جیلوں میں موجود قیدیوں کی کتنے ماہ کی سزا معاف


لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے عید کے موقع پر قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق منشیات ،دہشتگردی اورریاست کےخلاف جرائم والے قیدیوں کو معافی نہیں ملے گی ،بہتررویے والی ایسی خواتین قیدی جن کی 75 فیصد سزا مکمل ہو گئی ان کو بھی رہا کیا جائے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ یہ بات بلکل درست ہے کہ عید 24 تاریخ بروز اتوار کو ہو گی، میں

پوری قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ عید 24 تاریخ بروز اتوار کو ہوگی۔کیوں کہ میں دو دن سے جب صبح کی نماز پڑھتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ چاند کی کیفیت کیا ہے۔کل بھی مجھے چاند نظر نہیں آیا،آج صبح بھی چاند نظر نہیں آیا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ہفتے کے دن چاند کو باآسانی پاکستان میں دیکھ سکیں گے۔مفتی عبدالقوی نے مزید کہا کہ تین دن چاند چھپنے کے بعد چوتھے دن لازمی نظر آتا ہے۔یہی عقل ہے اور یہی حکمت ہے۔مفتی عبدالقوی نے فواد چوہدری کے انداز کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی کو

ختم کرنے کا مطالبہ درست نہیں۔ہماری رویت ہلال کمیٹی اس لیے بیٹھتی ہے تاکہ وہ شہادتیں وصول کرے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری بالکل ٹھیک کہ رہے ہیں کہ ملک بھر میں 24 تاریخ کو عید منائی جائے گی۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی لیکن رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کل پریس کانفرنس میں ضروری امور سامنے لائیں گے۔پریس کانفرنس میں بتائیں گے کہ عید 24 مئی کو کیسے

بنتی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جدید سائنسی دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا ہے اور ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us