14 11

جے یو آئی ف کا نام تبدیل


لاہور (نیوز ڈیسک ) ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت جے یو آئی ف کا نام تبدیل کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست منظور کر لی، جمیعت علمائے اسلام کے نام کے آگے سے ف کو ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے

مطابق پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت قرار دی جانے والے جمیعت علمائے اسلام ف نے اپنا نام تبدیل کروا لیا ہے۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان کی جماعت کا نام تبدیل کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ممبر پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے جے یو آئی ف کی جانب سے پارٹی کے نام میں تبدیلی کی دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔کامران مرتضیٰ نے جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی نام تبدیلی کی دائر درخواست پر دلائل دئیے۔ وکیل کامران مرتضیٰ نے الیکشن کمیشن میں دوران سماعت کے دوران استدعا کی کہ جمیعت علمائے اسلام کے نام کے آگے سے ف کو ختم کر دیا جائے۔ کامران مرتضیٰ کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کے بینچ نے جے یو آئی ف کی جانب سے دائر کی گئی نام تبدیلی کی درخواست منظور کر لی۔یوں اب اس جے یو آئی ف کی جانب سے جمیعت علمائے اسلام کا نام استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک میں جے یو آئی س کے نام سے بھی ایک سیاسی و مذہبی جماعت موجود ہے، جس کے بانی مرحوم مولانا سمیع الحق تھے۔ اب مولانا فضل الرحمان اپنی جماعت کو قومی سطح پر بھرپور انداز میں متحرک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اسی لیے انہوں نے جماعت کا نام تبدیل کروا لیا ہے

11 12
یہ تحریر بھی ضرور پڑھیں


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us