9

حافظ حسین احمد نے عمران خان کو غیر ملکی یاروں کو واپس بھجوانے کا مشورہ دیدیا


کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرح وفاق نے بھی ضیاء الرحمن کے معاملے پر یوٹرن لے لیا، وفاق کے یوٹرن نے ثابت کردیا کہ خیبر پختونخواہ اور وفاق میں عمران نیازی کی کوئی رٹ موجود نہیں، ”نکا“ اب ”ابے“ کے لیے ”بے تکا“ ہوچکا ہے، عمران نیازی اب اپنے غیر ملکی یاروں معاونین خصوصی کو بھی واپسی کی راہ دکھا دیں، شہباز شریف کی اگر صحت ٹھیک نہیں تو مسلم لیگ ن اپنے اندر سے

نیا اپوزیشن لیڈر سامنے لائے۔ پیر کے روز جامع مطلع العلوم میں نجی چینل اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے دوست مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاء الرحمن کے ایک انتظامی معاملے پر آسمان سر پر اٹھانے کے بجائے خیبر پختونخواہ اور وفاق میں موجود ان عناصر کو کہ جنہوں نے ضیاء الرحمن کے حوالے سے فیصلے کئے تھے تلاش کریں،جے یو آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ آج وفاق نے بھی یوٹرن لے کر اپنے فیصلے کو واپس لیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ خیبرپختونخواہ اور وفاق میں عمران خان نیازی کی کوئی رٹ موجود نہیں ہے اور یہ اپوزیشن کے اس موقف کی تائید ہے کہ نکا اب ”بے تکا“ بھی ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ اب ضروری ہے کہ وزیر اعظم اپنے غیر ملکی معاونین

خصوصی زلفی بخاری، معید یوسف، ڈاکٹر شہباز گل، شہزاد قاسم، تانیہ ایس ایدروس، ندیم افضل گوندل سمیت دیگر غیر ملکی یاروں کو بھی واپسی کی راہ دکھا دیں،حافظ حسین احمد نے کہا کہ ”نکے“ کو بچانے کے لیے جو جال ”ابے“ نے بچھایا ہے اس میں اپوزیشن کے بعض رہنما بھی جکڑے جاچکے ہیں اللہ تعالیٰ شہباز شریف کومیاں نواز شریف کی طرح صحتیاب کرے اگر ایسا ممکن نہیں تو پھر مسلم لیگ (ن) اپنے اندر سے ایک نیا اپوزیشن لیڈر سامنے لائے اگر یہ بھی نہیں کیا جائے گا تو اگلے آپشن کے لیے مسلم لیگ (ن)کے علاوہ دیگراپوزیشن جماعتیں از خود فیصلے میں حق بجانب ہونگے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us