حامد میر

حامد میر اور سلیم صحافی حکومت پر برس پڑے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملائشین حکاکم کی جانب سے پاکستانی طیارے کو تحویل میں لینے پر سینئر اینکر پرسن حامد میر اور سلیم صافی حکومت پر برس پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن حامد میر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ’’ کبھی برطانیہ میں پاکستان کے بنک میں موجود پاکستانیوں کی رقم براڈ شیٹ اپنے قبضے میں لے لیتی ہے کبھی ملائشیا میں پی آئی اے کے طیارے سے مسافروں کو اتار کر طیارہ تحویل میں لے لیا جاتا ہے پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کرایا جا رہا ہے جو اس

ذلالت پر افسوس کرے وہ ملک دشمن قرار پاتا ہے۔ ‘‘ جبکہ سینئر صحافی سلیم صافی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو تبدیلی پسند آئی ؟۔۔جس قدر سونامی سرکار نے عالمی سطح پر پاکستان کو رسوا کیا ماضی میں کسی حکومت نے نہیںکیا ۔ ٹویٹر پیغام میں انہوں کہا ہے کہ آپ کو تبدیلی پسند آئی؟۔۔جس قدر سونامی سرکارنےعالمی سطح پرپاکستان کورسوا کیا،ماضی کی کسی حکومت نےنہیں کیا۔پاکستان کی اس حالت زار کا نہایت دکھ ہےلیکن ضمیرمطمئن ہے کہ دباو کے باوجوداس منحوس تبدیلی کوبرپاکرنےکی گناہ میں شریک جرم نہیں ہوا۔ واضح رہےکہ یہ واقعہ مہاتیر کےملائشیا میں ہوا۔خیال رہے کہ آج پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے) کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پرمقامی حکام نے قبضے میں لے لیا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے، مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے، ، 2015 میں ملائشیا میں پی آئی اے کا طیارہ ویتنامی کمپنی سے لیز پر لیا گیا تھا،طیارے کی لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پرملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لیا گیا، اس معاملے میں برطانوی عدالت میں پی آئی اے اورایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے، پی آئی اے اور برطانیہ کی عدالت میں زیر التوائ￿ دوسرے فریق کے مابین قانونی تنازعہ سے متعلق یک طرفہ فیصلہ ہے۔ترجمان نے

مزید کہا کہ یہ ایک ناقابل قبول صورتحال ہے اور پی آئی اے نے سفارتی چینلز کے ذریعہ اس معاملے کو اٹھانے کے لئے حکومت پاکستان کی حمایت حاصل کی ہے اور ان کے سفر کے متبادل انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے دوسری جانب پاکستان سے چین پہنچنے والے 10 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چین نے قومی انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی آمد پر 3 ہفتوں کے لیے پابندی عائد کردی۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے چین کی جانب سے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے چین جانے والے مسافروں کی72 گھنٹے پہلے ہونے والے کورونا ٹیسٹ

کی رپورٹ منفی تھی۔انہوں نے بتایا کہ جب یہ مسافر چین پہنچے تو وہاں ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے چین کے لیے ہفتہ وار صرف ایک پرواز آپریٹ کرتی ہے جب کہ چینی فضائی کمپنی کے ہفتہ وار 19 پروازیں پاکستان آتی ہیں۔دوسری جانب چین میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پی آئی اے نے چین جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں۔پروازیں پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منسوخ کی گئیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
24 1
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
23 1
اڑھائی سال بعد نا قابلِ یقین انکشاف
22 1
پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی
21 1
دپیکا پڈوکون کیا دھندا کرتی تھیں
20 1
عوام کی جیبوں سے سالانہ کتنی بڑی رقم نکالی جائیگی
19 1
لیاقت جتوئی سمیت کئی رہنماؤں کا (ن)لیگ میں شمولیت کا امکان

تازہ ترین ویڈیو
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی

دلچسپ و عجیب
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us