ڈالر

حب الوطنی کا شاندار مظاہرہ، 245.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ بھیجنے کا ریکارڈ


لاہور( این این آئی )کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر ملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے نتیجہ میں ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ کا رحجان جاری ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبر 2020 کی مدت میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 245.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 74.8 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈا میں مقیم

پاکستانیوں نے 140.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ دسمبر 2020 میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 47.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جبکہ دسمبر 2019 میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 25.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔دوسری جانب چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چوہدری نے بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.46فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ کی شرح1.35فیصد رہی انہوںنے کہا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری سے صنعتی ترقی کی شرح میں مثبت اضافہ ہورہا ہے اوربڑی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی انہوںنے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میاں اضافہ کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کی شرح نمو میں بھی اضافہ ہوگا ، لارج سکیل مینوفیکچرنگ سے صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے اور کورونا وباء سے دبائو کا شکار معیشت استحکام پذیر ہورہی ہے ۔، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر

وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ،پاکستانی تجارت اور معیشت کو درپیش چیلنجز کے باوجود کاروباری ترقی ملک کی مقامی صنعت کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت صنعتی شعبہ میں اصلاحات لائے اور انہیں مراعات دے تو ملکی برآمدات میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کو استحکام پذیر کرکے حکومت کو قرضوں سے نجات دلوادے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
26 1
فائز عیسیٰ کے بعد کون سا جج ٹارگٹ پر ہے ؟ حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف
25 1
فکر نہ کریں ہم عمران خان کو کھا جائیں گے، آصف زرداری
24 2
لیاقت جتوئی کو (ن)لیگ میں شمولیت کا مشورہ ، رفقاء سے مشاورت کے بعد بڑے فیصلے کا امکان
23 2
مولوی صلاح الدین ایوبی کی13 سالہ بچی سے شادی
22 2
پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف
21 2
کتنے حکومتی اراکین نے اپوزیشن سے رابطے کر لیے؟ حکومت ہل کر رہ گئی

تازہ ترین ویڈیو
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی

دلچسپ و عجیب
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us