حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ کی قبر اور جسم پاک کی بے حرمتی | Insafnews

حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ کی قبر اور جسم پاک کی بے حرمتی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ ، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شام میں حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ کی قبر اور جسم پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مؤثر احتجاج کرنے اور اسلامی تعاون تنظیم سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسنددہشت گرد تکفیری گروہوں نے مسلمانوں کے

مقدسات کو نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے جو کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محموداشرفی ، امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، پیر مولانا محفوظ مشہدی، مرکزی رہنما جمعیت علماء پاکستان مولانا محمد خان لغاری ،سید یوسف شاہ ، صدر مجلس علماء امامیہ علامہ جاوید اکبر ساقی ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد ، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا شمس الحق ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا عصمت اللہ معاویہ ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا عبد الرئوف فاروقی ، مولانا عبد القیوم فاروقی ، علامہ ایوب صفدر ، مولانا اسلم صدیقی، مولانا نعمان حاشر ، مولانا ابو بکر صابری، مولانا امین الحق اشرفی، مولانا عبد اللہ

رشیدی نے کہا کہ انتہا پسند اور دہشت گرد گروہ اسلام کے نام پر مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ آور ہیں ۔ حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ اور ان کی اہلیہ کی قبر اور اجساد کی توہین سے واضح ہے ان گروہوں کا اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، تمام مذاہب مقدسات اور قبروں کی حرمت اور احترام کا درس دیتے ہیں ، کوئی مسلمان قبر کی توہین کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ رہنمائوں نے کہا کہ انتہا پسند گروہوں نے مسجد نبوی ، بیت اللہ شریف ، پاکستان اور دیگر مقامات میں مزارات ، مساجد اور امام بارگاہوں پر حملےکیے ہیں ، ایسے گروہوں کے مقابلے کیلئے عالمی فکری اتحاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 5 جون کو ملک بھر میں یوم سیدنا عمر بن عبد العزیز منایا جائے گا ۔ رہنمائوں نے کہا کہ بعض عناصر ارض حرمین شریفین کو کھلا شہر قرار دینے کا مطالبہ کر کے عالم کف

ر کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں ۔ ارض حرمین شریفین کی عظمت ، حرمت اور دفاع پر پوری امت مسلمہ قربان ہونے کو تیار ہے ، سعودی عرب کی عوام اور حکومت جس طرح مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات اور حجاج و زائرین کی خدمت کر رہی ہےاور مسلمانوں کے عقائد کی چوکیداری کی ہے وہ قابل ستائش اور قابل فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امۃ کو انتہا پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کیلئے متحد ہونا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس کو ہندوستان میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے بھی فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان
اہم فیصلہ

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us