1

حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور


اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں نصابی کتب میں حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی جس کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے حمایت کی۔رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خاتم النبین کونہ ماننے والے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیا جاچکا ہے۔پی پی کے رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔واضح

رہے کہ نصابی کتابوں میں اسمِ محمدﷺ کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنا لازم، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کی گئی ہے کہ ملک میں تمام نصابی کتب میں اب سے محمدﷺ کے نام کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لازمی لکھا جائے گا، پیر کے روز قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی اور تمام پارلیمانی جماعتوں نے قرارداد کی حمایت کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں بھی نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کو لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور کی جاچکی ہے۔ 16 جون کو سندھ اسمبلی نے اپنے اجلاس میں تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی تھی جس میں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیؐ کے نام کے ساتھ لازمی طور پر خاتم النبیین لکھنے کی سفارش کی گئی تھی جب کہ یہ قرارداد ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔محرک کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے نبوت کے دروازے بند کردیے ہیں اس لیے لازمی قرار دیاجائے کہ حضرت محمد مصطفیؐ کا نام جب اور جہاں کہیں لکھاجائے خاتم النبیین ضرور تحریر کیا جائے۔ قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ حضرت محمد مصطفیؐ کے بعد نبوت کا باب بند ہوچکا ہے، انھوں نے کہا کہ سندھ میں قانون بنایاجائے کہ ہر کتاب میں خاتم النبیین لکھنا لازم ہوگا۔تحریک

لبیک کے رکن مفتی قاسم فخری نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی حضورؐکا نام آئے خاتم النبیین لکھا ورپڑھا جائے، پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شمیم ممتاز نے کہا کہ حضورؐآخری نبی ہیں، آپؐ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھا جائے، انھوں نے نشاندہی کی کہ دیگر صوبوں میں نویں اور دسویں جماعت کے نصاب میں خاتم النبیین کا لفظ کاٹا گیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، بعدازاں ایوان نے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔اور آج قومی اسمبلی میں نصابی کتابوں میں اسمِ محمدﷺ کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنا لازم قرار دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شردھا کپور
اداکارہ شردھا کپور نے سستا اور آسان ترین نسخہ بتادیا
بحران
بڑاسیاسی بحران پیداہوگیا
فیصلہ
ایک اوراہم فیصلہ
رپورٹ
تہلکہ خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش
سختی
نوجوانوں کو سختی سے خبردار کردیا گیا
محمد بن سلمان
محمد بن سلمان نے زبردست خبر سُنادی

تازہ ترین ویڈیو
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu